Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: مہاراشٹر میں کورونا کے 2946 نئے معاملے

یواین آئی

اورنگ آباد/ممبئی،: مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس انفیکشن کے 2946 نئے معاملے درج ہوئے ہیں اور اس دوران دومریضوں کی موت بھی ہوئی ہے۔ یہ معلومات پیر کو ہیلتھ بلیٹن میں دی گئی۔ ان نئے معاملات کے ساتھ ریاست میں متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 7910577 اوراموات کی 147870 ہو گئی ہے۔

اس دوران 1432 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد وبا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 7746337 ہو گئی ہے۔ ریاست میں صحت یاب ہونے کی شرح میں واضح کمی آئی ہے، جو کہ 97.94 فیصد ہے، جب کہ شرح اموات 1.86 فیصد ہے۔ اب تک ریاست بھر سے 81321768 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے جن میں سے 7910577 مثبت پائے گئے ہیں یعنی 9.73 فیصد۔
بلیٹن میں کہا گیا کہ اس وقت ریاست میں فعال مریضوں کی تعداد 16370 ہے، جو مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

دریں اثنا، مہارٹھواڑہ کے چار اضلاع سے کورونا کے نو نئے معاملے درج ہوئے ہیں، جن میں سے چار اورنگ آباد، تین ناندیڑ اور بیڈ و جالنا سے ایک ایک معاملے کی تصدیق ہوئی ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!