Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد: خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا کے 193 نئے کیسز اورچار مریضوں کی موت

اورنگ آباد، 20 ستمبر (یو این آئی) مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 193 نئے کیس سامنے آئے جبکہ چار مریضوں کی موت ہو گئی۔

ہیلتھ افسران نے پیر کو یہ اطلاع دی ۔ مراٹھواڑہ کے تمام ضلع ہیڈکوارٹرز سے جمع کی گئی تفصیلات کے مطابق خطہ کے ضلع عثمان آباد اس علاقے کے تمام آٹھ اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں 60 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور دو مریضوں کی موت ہوگئی ۔

اس کے بعد ضلع اورنگ آباد میں 33 افرادکورونا سے متاثر اور ایک مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اسی مدت کے دوران ضلع بیڈ میں 61 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک مریض کی موت ہوگئی، ضلع لاتور میں 28 نئے کیسز ، ضلع جالنا میں چھ کیسز، ضلع ناندیڈ میں تین اور ضلع پربھنی میں دو ، جبکہ ہنگولی میں کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!