Published From Aurangabad & Buldhana

اورنگ آباد:بینک کا امتحان دینے آئے احمدنگر کے نوجوان کا قتل، میونسپل کارپوریشن دفتر کے پیچھے قبرستان میں ملی لاش

اورنگ آباد: ایک جانب پورے ملک میں سب سے زیادہ کورونا کا قہر ریاست مہاراشٹر میں ہے جس میں خطہ مراٹھواڑہ میں سب سے زیادہ متاثر اورنگ آباد ہے دوسری جانب اس درمیان جرائم بھی بڑھ رہے ہیں۔ شہر اورنگ آباد میں بینک کا امتحان دینے آئے ضلع احمد نگر کے ایک نوجوان کا آج قتل ہوگیا جس کے بعد اس کی لاش شہر کے میونسپل کارپوریشن دفتر کے پیچھے موجود قبرستان میں پائی گئی۔

اس خبر سے نہ صرف علاقہ میں بلکہ پورے شہر میں ہلچل مچ گئی ہے۔ جاں بحق نوجوان کا نام وکاس دیوی چند چوہان بتایا گیا ہے۔

واضح ہوکہ اس نوجوان کا تعلق ضلع احمد نگر کے پاتھرڈی سے تھا۔ لیکن اس کا قتل شہر اورنگ آباد میں ہوا۔ کہا جارہا ہے کہ قاتل اس نوجوان کے ہاتھ توڑ کر اپنے ساتھ لے گئے۔ جسم پر کئی جگہ ضربیں بتائی گئی ہیں۔ پولس کو شک ہے کہ وکاس چوہان کو مارا پیٹا گیا، اس کا بازو توڑا اور اسے مار ڈالا گیا۔

لوگوں کو اس بات پر بھی حیرت ہے کہ کورونا کے قوانین کو لاگو کرنے کے لئے پولس 24گھنٹے سڑکوں پر ہونے کے باوجود شہر میں ایسا حادثہ پیش آرہا ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!