Published From Aurangabad & Buldhana

امریکہ نے مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کے طور پر 12 کو کیا نامزد، روس اور چین بھی شامل

امریکہ نے جمعہ کو مذہبی آزادی کی موجودہ صورتحال کے لیے چین، پاکستان اور میانمار سمیت 12 ممالک کو ’خصوصی تشویش والے ممالک‘ کے طور پر نامزد کیا ہے۔ امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے یہ اعلان کیا ہے۔ یہ امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے کیا جانے والا ایک سالانہ اعلان ہے۔

اس اعلان سے پہلے ہندوستان کو تشویش والے ممالک کے طور پر نامزد کرنے کے لیے ہندوستانی امریکی مسلم کاونسل جیسے گروپوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر لابنگ کی کوششیں کی گئیں اور بین الاقوامی مذہبی آزادی کے لیے امریکی کمیشن جیسی تنظیموں کی جانب سے دباو بنایا گیا۔

بلنکن نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ آج برما(میانمار)، پیپلز ریپبلک آف چائنا، کیوبا، ایریٹریا، ایران، نکاراگووا، شمالی کوریا(ڈی پی آر کے)، پاکستان، روس، سعودی عرب، تاجکستان اور ترکمنستان کو 1998 کے بین الاقوامی مذہبی آزادی ایکٹ کے تحت ’خصوصی تشویش والے ممالک‘ کے طور پر نامزد کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔ ان ممالک پر مذہبی آزادی کے خصوصی طور سے سنگین خلاف ورزیوں میں شامل ہونے یا اس کے خلاف کارروائی نہیں کرنے کے الزام ہیں۔

ان ممالک کو خصوصی نگرانی فہرست میں رکھا گیا
اس کے ساتھ ہی بلنکن نے کہا الجیریا، سینٹرل افریقی جمہوریہ، کوموروس اور ویتنام کو مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزیوں میں شامل ہونے یا اس کے خلاف کارروائی نہیں کرنے کے لیے خصوصی نگرانی فہرست میں رکھا گیا ہے۔

ان تنظیموں کو بھی کیا گیا نامزد
امریکہ نے الشباب، بوکوحرام، حیات تحریر الشام، حوثی، آئی ایس آئی ایس-گریٹر صحارا، آئی ایس آئی ایس-ویسٹ افریقہ، جماعت نصرت الاسلام والمسلمین، طالبان اور ویگنر گروپ کو بھی وسطی افریقی جمہوریہ میں ان کے جانب سے کی گئی کارروائیوں کی بنیاد پر ’خصوصی تشویش والی تنظیموں‘ کے طور پر نامزد کیا ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!