Published From Aurangabad & Buldhana

اللہ نے عورتوں کو بڑی حکمت و عقل سے نوازہ ہے

خطاب عام بعنوان کونو انصار اللہ میں خواتین سے مولانا محی الدین غازی فلاحی نے کی رہنمائی

اورنگ آباد: عورتیں اپنے ذہین سے یہ بات نکال دیں کہ عورتیں کم عقل ہوتی ہیں الله نے عورتوں کو بڑی عقل و حکمت سے نوازا ہے عورتیں اپنی سمجھ کو بڑھائیں، ڈیولوپ کریں، وہ بہت بڑا کام کرسکتی ہے۔ وہ عقلمند ہوتی ہے ایک عورت با اثر شخصیت بن سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مولانا ڈاکٹر محی الدین غازی فلاحی نے آج کیا۔ مولانا نے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کی جانب سے جاری مہم بعنوان کونو انصار اللہ کے تحت جماعت اورنگ آباد ساؤتھ کے پروگرام برائے خواتین میں کیا۔

خواتین کے لئے یہ خطاب عام مجید یہ ہال، بیڑ بائے پاس روڈ، سلک ملز کالونی میں رکھا گیا تھا جس میں 400 سے زیادہ خواتین نے شرکت کی۔
مولانا اس پروگرام کے لئے دہلی سے تشریف لائے تھے۔ مولانا نے مزید کہا کہ مرد مردوں میں کام کرینگے، عورتیں عورتوں میں کام کریگی۔ عورتیں اپنے اندر ایمانی صلاحیتوں کو بڑھائیں۔ اپنی شخصیت کو پہچانے۔ کوئی عورت مرد کی نیکیوں کی وجہ سے جنت میں نہیں جائے گی۔ ہر ایک کو اپنا اپنا زاد سفر جمع کرنا ہے۔
مولانا نے کہا کہ مسلم خواتین کے اوپر بہت بڑی ذمہ داریاں ہیں آپ کے سامنے آدھی انسانیت ہے عورتوں کی اصلاح کی ذمہ داری عورتوں پر عائد ہوتی ہے۔ عورتیں اپنے اندر صلاحیت پیدا کریں۔ بولنا سیکھیں، لکھنا سیکھیں، کتابوں کا مطالعہ کریں اللّٰه کے دین کے قیام کی جدوجہد کے لیے اپنے آپ کو تیار کریں۔

پروگرام کی نظامت کے فرائض شاہدہ پروین نے انجام دئیے۔ پروگرام کی شروعات تلاوت کلام پاک سے ہوئی جسے رشدہ عدین قاری بشیر احمد خان نے پیش کیا۔ افتتاحی کلمات ناظمہ شہر حلقہ خواتین، جماعت اسلامی ہند اورنگ آباد فہیم النساء صاحبہ نے پیش کیے اورمہم کا تعارف خالدہ امۃالعزیز صاحبہ نے پیش کیا۔
پروگرام کا اختتام مولانا محی الدین غازی فلاحی کی دعا پر ہوا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!