Published From Aurangabad & Buldhana

اسکالرز شاہین اکیڈمی اورنگ آباد کے طلباء کی پہلی بیچ کی NEET امتحان میں نمایاں کامیابی

امسال میڈیکل فیلڈ میں ہوسکتا ہے 15 سے زائد طلبا کا چناؤ، اب تک اورنگ آباد سے 170 سے زائد طلبا میڈیکل فیلڈ میں

اورنگ آباد: شاہین اکیڈمی ایک لمبے عرصہ سے پورے ملک میں ملت و ملک کے بچوں کو مسابقتی امتحانات جیسے NEET & JEE کے لئے تیار کرتی آرہی ہے۔ یہ سلسلہ تقریباً ۳۳ سالوں سے جاری ہے اور الحمداللہ ہر سال کی طرح امسال بھی شاہین اکیڈمی کے شاندار نتائج آئے ہیں۔ بیدر شہر سے شروعات کرتے ہوئے آج اسی وجہ سے شاہین اکیڈمی نے پورے ملک میں قدم جمع لیے ہیں۔

امسال NEET امتحان میں شاہین بیدر سے ایک حافظ قرآن نے 720 میں سے 680 نمبرات حاصل کیے ہیں وہیں 50 سے زائد طلبا نے 600سے زائد نمبرات حاصل کیے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران شاہین اکیڈمی نے اپنی اورنگ آباد کی برانچ اسکالرس گروپ آف اسکولس کو دی تھی جس کے بعد پہلی ہی کوشش میں اسکالرس شاہین اکیڈمی نے بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ کورونا کے حالات سے گذرنے اور پڑھائی پر اس کے سنگین اثرات پڑھنے کے باوجود اسکالرس شاہین اکیڈمی اورنگ آباد نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ امسال اورنگ آباد کی اسکالرس شاہین اکیڈمی سے محمد کامران نے 545 نمبرات حاصل کیے، جو کہ ملک بھر سے امسال اس امتحان میں حصہ لینے والے 18لاکھ سے زائد بچوں میں 52ہزار کا مقام حاصل کیا ہے۔ اسی طرح تسنیم صدف نے 498نمبرات حاصل کیے، شیخ صدیقہ انجم نے 481 نمبرات حاصل کیے اور محمد شعیب نے 453 نمبرات حاصل کیے۔ پہلے ہی سال اسکالرس شاہین اکیڈمی سے امتحان دینے والے 11طلبا ایسے ہیں جنہوں نے 300سے زیادہ نمبرات حاصل کیے ہیں۔

اسکالرس شاہین اکیڈمی کے ان نتائج کے بعد شاہین اکیڈمی اورنگ آباد کی جانب سے اب 167سے زیادہ طلبا کوالحمداللہ ڈاکٹر کا مقام مل چکا ہے۔ طلبا کی اس نمایاں کامیابی پر ادارے کے رہنماء مجتبیٰ فاروق صاحب، اکیڈمی کے نگراں مجتبیٰ منیب، اکیڈمی کے ڈائریکٹر خالد شیخ و اساتذہ نے مبارک باد پیش کی اور آئندہ مزید اچھے نمبرات لانے کا عزم کیا۔ اسکالرس شاہین اکیڈمی میں نمایاں فرق یہ ہے کہ یہاں پر طلبا پر انفرادی توجہ دینے کی بات صرف کہی نہیں جاتی بلکہ کی توجہ دی جاتی ہے۔ کوشش ہوتی ہے کہ ہر طالب علم میڈیکل کی کسی نہ کسی فیلڈ میں داخلہ حاصل کر لے تاکہ اس کا مستقبل محفوظ ہوجائے۔ اس کے لئے روزانہ 6گھنٹے سے زیادہ کلاسیس چلتی ہیں جس میں روزانہ تدریس اور بچوں کے مسائل حل کیے جاتے ہیں۔ سیلف اسٹڈی پر نگرانی، ہر ہفتہ امتحان، مختلف موقعوں سے طلبا کی رہنمائی، انکی ہمت افزائی کی جاتی ہے۔

اسکالرس گروپ اپنی شروعات ہی سے بہتر سے بہتر کوشش اور نتائج کے لئے جانا جاتا ہے جو کہ ایک ملکی و عالمی شخصیت مجتبیٰ فاروق صاحب کی رہنمائی میں کام کر رہا ہے۔ 17 سال سے زیادہ اسکولی تعلیم کے میدان میں کام کرنے کے بعد اب شاہین سے ہاتھ ملایا ہے اور امید ہے کہ جلد ہی اس میدان میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کرے گا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!