Published From Aurangabad & Buldhana

SCRکے ذریعہ اعلان شدہ 162خاص ٹرینوں میں اورنگ آباد شامل نہیں

اورنگ آباد:۔ساؤتھ سینٹرل ریلوے (SCR) نے اپنے زون کے لئے سرما کی چھٹیوں کے لئے 162اسپیشل ٹرین شروع کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن اس میں مراٹھواڑہ کا انتہائی اہم علاقہ اورنگ آباد شامل نہیں ہے۔
سرما کی چھٹیوں میں ہونے والے ہجوم کو کنٹرول کرنے اور آسانی کے لئے SCRنے سکندر آباد۔دربھنگہ، حیدرآباد۔رکساول اور حیدرآباد۔ایرناکولم کے درمیان 104نئی ٹرینس اور چنئی۔احمدآباد، ممبئی ۔چنئی اور سنترگاچی۔چنئی کے درمیان 58خصوصی ٹرین جاری کرنے فیصلہ کیا ہے۔
اس اعلان کے بعد ریلوے سماجی کارکن اوم پرکاش ورما نے SCR پر مراٹھواڑہ کے ساتھ نا انصافی کا الزام لگایا ہے۔ایک اور سماجی کارکن راج سومانی نے اس موقع پر کہا کہ ایک جانب اورنگ آباد ریاست کا سیاحتی راجدھانی ہے لیکن اس کو بھی نظر انداز کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اورنگ آباد ضلع اور آس پاس کے علاقوں میں چھٹیوں میں تفریح کے لئے لوگوں کا ہجوم امڈتا ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!