Published From Aurangabad & Buldhana

NSSکی جانب سے خصوصی طبی جانچ کیمپ

اورنگ آباد (راست): ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کی جانب سے دیہی صفائی و ترقیاتی مہم کے تحت کوبیر گیورائی گاؤں کو گود لیا گیا جہاں یونیورسٹی شعبہ این ایس ایس اور ملحق کالجس لوک سیو ا ایجوکیشن سوسائٹی کے آرٹس ، سائنس کالج ، سرسید کالج آف آرٹس سائنس اینڈ کامرس اور جواہر لال نہرو کالج کے این ایس ایس شعبہ جات کی جانب سے اشتراکی طور پر گیورائی کوبیر گاؤں میں مفت روزہ خصوصی کیمپ منعقد کیا گیا ۔ کیمپ میں گاؤں کی سڑکوں اور صفائی مہم کے ساتھ ساتھ طبی جانچ کیمپ بھی رکھا گیا جس میں گاؤں کے بزرگوں بچوں اور خواتین کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ڈاکٹر ویبھو پوتدار نے جانچ اور علاج کیا ان کے ہمراہ نرس سوزی کیندر نے اور دیگر موجود تھے ۔ ہیلتھ کیمپ کے افتتاح کے موقع پر یونیورسٹی ضلع کو آرڈینیٹر ڈاکٹر شیخ پرویز اسلم نے گاؤں والوں سے اپنے بزرگوں اور خواتین کی صحت کا خاص طور پر خیال رکھنے کی ہدایت کی ۔ اور انکی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ انکے معاملات کو بھی ترجیح دینے پر زور دیا ۔ انھوں نے کہا کہ جہاں بزرگوں کی دانش مندی ہمارے لیے رہنما ہوتی ہے وہی گھریلو زندگی میں خواتین کی کا گذاری ناقابل فراموش ہوتی ہے ۔ تاہم کیمپ سے کافی حضرات و خواتین نے استفادہ کیا ۔ کیمپ کے انعقاد ع کامیابی میں ضلع کوآرڈینیٹر ڈاکٹر پرویز اسلم کے ہمراہ پروگرام آفیسر ڈاکٹر اسماء پروین ، ڈاکٹر حسین سید ، ڈاکٹر پنڈت تلاوڑے کے علاوہ تینوں کالجوں کے این ایس ایس طلبہ رضا کاروں نے اہم رول ادا کیا ۔ جس کی وجہ سے گاؤں میں صفائی اور ترقیاتی سڑکوں کی مرمت اور طبی جانچ مہم کامیاب رہی ۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!