Published From Aurangabad & Buldhana

IPL 2021 Auction میں بکے 57 کھلاڑی ، مورس رہے سب سے مہنگے

چنئی : انڈین پریمیئر لیگ 2021 کی نیلامی میں سبھی آٹھ ٹیموں نے مل کر مجموعی طور پر 57 کھلاڑیوں کو خریدا ۔ نیلامی میں پوری طرح سے تیز گیندبازوں کا دبدبہ نظر آیا ۔ راجستھان رائلس نے جنوبی افریقہ کے آل راونڈر کرس مورس کو 16 کروڑ 25 لاکھ روپے میں خریدا ۔ وہ آئی پی ایل تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز کائل جیمسن کو 15 کروڑ کی بڑی قیمت پر رائل چیلنجرس بنگلورو نے اپنا بنایا ۔ تیز گیند باز جائے ریچرڈسن کو کنگس الیون پنجاب نے 14 کروڑ میں خریدا ۔ وہیں کرشنپا گوتم کو نو کروڑ 25 لاکھ روپے میں چنئی سپرکنگس نے اپنی ٹیم میں شامل کیا ۔ آئیے بتاتے ہیں کہ کس ٹیم نے کون سے کھلاڑی کو خریدا ہے۔

کنگس الیون پنجاب نے خریدے یہ کھلاڑی
ڈیوڈ ملان ، جائے ریچرڈسن ، شاہ رخ خان ، رائلی میریڈتھ ، موئیزیز ہینرکس ، جلج سکسینہ ، اتکرش سنگھ ، فیبین ایلن اور سوربھ کمار۔

چنئی سپرکنگس نے خریدے یہ کھلاڑی
معین علی ، کرشنپا گوتم ، چتیشور پجارا ، ایم ہری شنکر ریڈی ، کے بھگت ورما ، کے ہری نشانت۔

دہلی کیپٹلس نے نیلامی میں خریدے یہ کھلاڑی
اسٹیو اسمتھ ، امیش یادو ، ریپل پٹیل ، وشنو ونود ، لقمان حسین میریوالا ، ایم سدھارتھ ، ٹام کرن ، سیم بلنگس۔

کے کے آر نے خریدے یہ کھلاڑی
شکیب الحسن ، ویبھو اروڑہ ، کرون نائر ، ہربھجن سنگھ ، بین کٹنگ ، پون نیگی ، وینکٹیش ائیر ، شیلڈن جیکسن۔

ممبئی انڈینس نے خریدے یہ کھلاڑی
ایڈم ملنے ، ناتھن کلٹرنائل ، پیوش چاولہ ، جیمی نیشم ، یدھویر چرک ، مارکو جیسن ، ارجن تیندولکر۔

آر سی بی نے خریدے یہ کھلاڑی
گلین میکسویل ، سچن بے بی ، رجت پاٹیدار ، محمد اظہرالدین ، کائل جیمیسن ، ڈینیل کرسٹین ، سویش پربھودیسائی ، کے ایس بھرت۔

سن رائزرس حیدآباد نے خریدے یہ کھلاڑی
جگدیش سچت ، کیدار جادھو، مجیب الرحمان۔

راجستھان رائلس نے خریدے یہ کھلاڑی
شیوم دوبے ، کرس مورس ، مستفیض الرحمان ، چیتن سکریا ، کے سی کریپپا ، لیام لیونگسٹون ، کلدیپ یادو ، آکاش سنگھ۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!