Published From Aurangabad & Buldhana

ATSنے جلگاؤں سے واسودیو کو گرفتارکیا

دابھولکر قتل سے متعلقہ ہونے کی چیمگوئیاں

بیاول:(شیخ کامل؍ارشدخان) ریاستی اے ٹی ایس (شعبہ انسداد ہشت گردی ) کی نفری نے تعلقہ کے مضافات ساکلی ضلع جلگاؤں سے پوچھ تاچھ کیلئے ایک 28سالہ نوجوان واسو دیو سوریہ ونشی کو حراست میں لیا۔اس گرفتاری کے بعد تعلقہ بھر میں ایک کھلبلی مچ گئی اور لوگوں کو کہتے سنا گیا کہ کہیں یہ گرفتاری نریندر دابھولکر کے قتل کے معاملے میں جاری گرفتاریوں کے سلسلے کا حصہ تو نہیں؟ اے ٹی ایس اہلکاروں نے واسو دیو کے گھر کی تلاشی بھی لی۔واسو دیو ضلع جلگاؤں کے تعلق مکتائی نگر کے مضافات کرکی کا اصل ساکن بتلایا گیا ہے جبکہ وہ ساکلی کا حال مقیم ہے جو اس کے ماما کا گاؤں ہے ۔

واسو کے سناتن سنستھا کا سادھک ہونے کے بھی تذکرے ہیں۔گذشتہ روز ۶؍ ستمبر بروز جمعرات کی دوپہر ڈھائی بجے کے قریب دو گاڑیوں سے گاؤں میں پہنچی اے ٹی ایس کی ٹیم نے اسے گرفتار کیا ۔ اور اسے لے کر ایک گاڑی ناسک کی جانب روانہ ہوگئی جبکہ دوسری گاڑی میں سوار پانچ افسران نے واسو کے گھر کی تلاشی لی جو دوپہر ۳؍ بجے سے ساڑھے پانچ تک جا ری رہی۔ بتایا جاتاہے کہ دوران تلاشی کچھ دستاویز وسی ڈی بر آمد کی گئیں۔

حالانکہ راز داری برتتے ہوئے اے ٹی سی ٹیم نے کسی قسم کی معلومات دینے سے احتراز کیا۔سوریونشی کو ناسک سے ممبئی لے جائے جانے کی بھی توقع جتائی جا رہی ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!