Published From Aurangabad & Buldhana

APPLEکمپنی کی جانب سے آج تین نئے فون لانچ

iPhone-XS، iPhone-XR اور iPhone-XS Max رہینگے نام ،آئی فون xکے بعد اسی کے ڈیزائن پر بنے ہیں یہ تینوں فون

ایپل جو کے برانڈ کے معاملے میں دنیا کا سب سے بڑا برانڈ ہے اور ساتھ ہی موبائیل کی دنیا میں سب سے بڑی کمپنی مانی جاتی ہے اپنے تین نئے موبائل فون لانچ کرنے جارہی ہے۔ اس موبائل کمپنی کی خاص بات یہ ہیکہ وہ ہر سال ایک ہی مرتبہ اپنے نئے موبائل مارکیٹ میں لاتی ہے ۔جس میں ہر سال اسی ماہ میں اپنے نئے موبائل فون و دیگر الیکٹرانکس کو لوگوں کے لئے پیش کیا جاتا ہے۔پہلے اس کمپنی کے موبائل وغیرہ امریکہ و یورپ میں لانچ کیے جاتے ہیں اور بھر چند دن بعد وہ ہندوستان میں لائے جاتے ہیں۔

ایپل کی جان سے سابقہ سال اسے 10سال مکمل ہونے پر آئی فون Xلانچ کیا گیا تھا جسکے بعد اب اس ماہ اسی کے ڈیزائن پر بنائے گئے ایپل کے تین آئی فون پیش کیے جارہے ہیں۔ ایپل کی جانب سے یہ فون کل رات 10:30بجے ایک پروگرام کے ذریعہ بازار میں پیش کیے گئے۔ان موبائیل فون کے نام iPhone-XS، iPhone-XR اور iPhone-XS Maxرہینگے۔ انکے علاوہ اپنی سیریز میں رہ گیا iPhone 9 کو بھی لانچ کیے جانے کی امید ہے۔ امید ہے کہ آئی فون 9کی قیمت 600-700 ڈالر (48000تا 50000روپئے کے قریب ) ہو جب کہ آئی فون XSکی قیمت 999ڈالر (72000روپئے کے قریب) اور آئی فون XS Maxکی قیمت 1049 ڈالر ( 76000روپئے کے قریب )ہونے کی امید ہے۔ انکے علاوہ iPad Pro 12.9 اور چوتھی جنریشن کی ایپل گھڑی بھی لانچ ہونے کی امید ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!