Published From Aurangabad & Buldhana

AISE کی جانب سے نئی صنعت شروع کرنے پر رہنمائی پروگرام کا انعقاد

اورنگ آباد:- اسوسی ایشن آف انّو ویٹیو اسٹارٹ اپس اینڈ آنترپرینورس (AISE) کی جانب سے آج نئی صنعت شروع کرنے پر رہنمائی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں تقریباً 70 سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔
سیمینار میں مہمان خصوصی کے طور پر سید رضوان موجود تھے انہوں نے نئی تجارت شروع کرنے میں آنے والے مسائل اور ان کا حل پیش کیا۔ ساتھ ہی کچھ تجارتی ماڈل بھی پیش کیے۔
مہمان مقرر میکرس اڈّا کے تاسیسی مالک جناب انعام دار نے دنیا میں جاری تجارتی ماحول کو پیش کیا، ساتھ ہی میکرس اسپیس لیب کے تصور کو بھی پیش کیا۔
پروگرام کی نظامت کی ذمہ داری محمد لئیق نے انجام دی اور پروگرام کا اختتام FABi کارپوریشن کے ڈائریکٹر سید فہد کے شکریہ پر ہوا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!