Published From Aurangabad & Buldhana

8ستمبرکو چارمراکزپر ایم پی سی ایس امتحان پولس انتظامیہ کی جانب سے سخت بندوبست

اورنگ آباد: ۶؍ ستمبر ( اسٹاف رپورٹر )۸؍ستمبرکو اورنگ آبادشہرکے چار امتحان مراکز پر مختلف اوقات میں ایم پی ایس سی امتحانات کاانعقادکیاجارہاہے۔اس موقع پر مراٹھواڑہ ودیگرعلاقہ جات سے کافی تعدادمیں شرکاء اوران کے سرپرستان کے پہنچنے کاامکان ہے۔پولس انتظامیہ کی جانب سے تمام چارامتحان سینٹرس اوراس کے اطراف واکناف سخت بندوبست تعینات کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ ۸؍ ستمبر کو صبح گیارہ تا بارہ بجے ‘دوپہرتین تا چار بجے کے درمیان دومرحلوں میں گورنمنٹ میڈیکل کالج‘ صوبیداری گیسٹ ہاؤس‘ مولانا آزادکالج روضہ باغ‘ اور ڈاکٹررفیق زکریاکیمپس ‘ایس بی کالج اورنگ پورہ میں یہ امتحان ہوگا۔

اس ضمن میں ڈی سی پی ڈاکٹر دیپالی گھاٹے گھاڑگے نے امتحان کے پیش نظر بڑھتی بھیڑکوقابومیں کرنے بیگم پورہ‘ سٹی چوک پولس اسٹیشن کے ماتحت سخت انتظامات کے احکامات جاری کیے ہیں۔انہوں نے پریس نوٹ میں بتایاکہ امتحان سینٹرکے سومیٹر حدودمیں شرکاء امتحان‘ متعلقہ افسران وملازمین کے علاوہ کسی کوداخلہ کی اجازت نہیں ہوگی۔امتحان سینٹرکے سومیٹرحدودمیں زیراکس‘ ٹیلی فون ‘آئی ایس ڈی بوتھ‘ فیکس ودیگر نیٹ کیفے پر امتناع عائدرہے گا۔شرکاء اپنے ساتھ کوئی الیکٹرک یاالیکٹرانک شئے نہیں لے جاسکیں گے۔حکم نامہ کی پامالی پرکاروائی کی جائیگی۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!