Published From Aurangabad & Buldhana

4 سال۔52مما لک۔41سفر، وزیر اعظم مودی نے خرچ کیے 355کروڑ روپئے : آر ٹی آئی

اپنے 52ممالک کے41سفروں میں مودی نے سب سے زیادہ خرچ اپنے فرانس، جرمنی اورکینیڈا کے 9دنوں کے دورے پر کیا ہے

بینگلورو:۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے 48ماہ کی کاروائیوں میں کل52ممالک کے 41سفر کیے ہیں جس پر اب تک مکمل خرچ 355کروڑ روپئے ہوا ہے۔ مودی اپنے دور میں کل 165دنوں کے لئے ملک سے باہر رہے ہیں۔

یہ معلومات ایک سماجی کارکن بھیمپّا گداڑ کے ذریعہ ڈالی گئی ایک قانون حق معلومات کی درخواست کے جواب میں ملی ہے۔
وزیر اعظم مودی نے اپنے اس 52ممالک کے 41سفروں میں سب سے زیادہ خرچ 9سے 15؍ اپریل2015 کے اپنے 9دن کے فرانس، جرمنی اور کینیڈا کے سفر میں کیا ہے جو کہ 31,25,78,000روپئے ہے اور سب سے کم خرچ اپنے سب سے پہلے سفر 15-16جون2014کے بھوٹان کے سفر پر کیا تھا جو کہ 2,45,27,465روپئے ہے۔

گداڑ جس نے یہ RTIکی درخواست داخل کی تھی جس میں وزیر اعلیٰ کرناٹک کیسفر خرچ سے متعلق پوچھا تھالیکن اس وقت گداڑ کے سامنے وہ خبریں آئیں جس میں وزیر اعظم کے بین الاقوامی دوروں پر کافی تنقید کی جارہی تھی۔جس کے بعد گداڑ نے RTIدرخواست کے ذریعہ وزیر اعظم سے متعلق معلومات پوچھی اور جواب حیرت انگیز آیا۔

گداڑ اس بات سے خفا ہیں کہ انہیں وزیر اعظم کے ملک کے اندر کے دروں سے متعلق معلومات نہیں دی گئی۔ گداڑ نے کہا کہ وزیر اعظم کے دفتر نے ان کے ملک کے اندر کے دوروں اور اس کے لئے کیے گئے حفاظتی اقدامات پر ہوئے خرچ کی تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔’’میں نے حفاظتی انتظامات کے طریقوں سے متعلق نہیں پوچھا تھا بلکہ صرف خرچ کے بارے میں دریافت کیا تھا، لیکن انہوں نے دینے سے انکار کردیا‘‘۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!