Published From Aurangabad & Buldhana

مایہ ناز بلے بازسچن تنڈولکر اور ایلن ڈونالڈ آئی سی سی ہال آف فیم میں ہوئے شامل

کرکٹ کے کھیل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے مایہ ناز انڈین بلے باز کو بالآخر آئی سی سی کے ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔آئی سی سی نے جمعرات کے روز جن تین کھلاڑیوں کو ہال آف فیم میں شامل کیا ان میں انڈیا کے سچن تندولکر، جنوبی افریقہ کے ایلن ڈونلڈ اور آسٹریلیا کی خاتون فاسٹ بولر کیتھرین فٹزپیٹرک شامل ہیں۔ فٹزپیٹرک کی شمولیت کے ساتھ ہی اس فہرست میں آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کی تعداد سب سے زیادہ 29 ہو گئی ہے۔

سچن تندولکر انڈیا کی جانب سے پانچویں جبکہ ایلن ڈونلڈ جنوبی افریقہ کی طرف سے ہال آف فیم میں شامل کیے جانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!