Published From Aurangabad & Buldhana

29 اشیاء اور 53 خدمات پر

GST کم کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی: جی ایس ٹی کونسل نے 29 مصنوعات اور 53 خدمات پر ٹیکس کی شرح کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اشیاء و خدمات ٹیکس کونسل کی آج منعقدہ 25 ویں میٹنگ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے بتایا کہ فِٹمنیٹ کمیٹی نے کل 29 مصنوعات اور 54 خدمات پر ٹیکس کی شرحیں کم کرنے کی سفارش کی تھی۔ ان میں 29 مصنوعات اور 53 خدمات پر شرح میں کمی کی تجویز منظور کرلی گئی ہے ۔ نئی قیمتیں 25 جنوری سے نافذ کی جائیں گی۔ ایک سوال کے جواب میں جیٹلی نے کہا کہ ان مصنوعات اور خدمات پر ٹیکس کی شرح میں کمی کرنے سے آمدنی کا بہت زیادہ نقصان نہیں ہو گا۔ یہ وہ مصنوعات اور خدمات ہیں، جن میں روزگار بڑے پیمانے پر ملتا ہے ۔ اس کے علاوہ تقریبا 40 چیزوں کو دستکاری مصنوعات کے زمرے میں شامل کیا گیا ہے ، جس سے ان پر ٹیکس کی شرح کم ہوکر صفر ہوجائے گی۔
=ایل پی جی =مہندی کون =املی پاؤڈر =اسٹراء =سائنسی اور تکنیکی سازوسامان =ڈائمنڈ اور مہنگے پتھر =مخملی کپڑے =شوگربائیل کنفیکشنری =بایو ڈیزل
=ٹیلرنگ خدمات = تھیم پارک، واٹر پارک = ٹور آپریٹر =بایو پپیسٹیزئیڈ
=ڈرپ آبپاشی نظام =مکینیکل ا سپریر =میٹرو اور مونو ریل کی تعمیر =سب کانٹریکٹر
=پیٹرولیم مصنوعات کی نقل و حمل =پرانی گاڑیاں = 20لیٹر پانی کی بوتلیں

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!