Published From Aurangabad & Buldhana

2017 میں زیادہ کیچز چھوڑنے کا ریکارڈ کوہلی کے نام

ممبئی:ہندوستانی ٹیم کے کپتان کوہلی دنیا بھر میں اپنی بہترین بلے بازی کے ساتھ ساتھ بطور عمدہ فیلڈر بھی جانے جاتے ہیں۔ 2017ء میں کوہلی نے کئی بیٹنگ ریکارڈز تو اپنے نام کئے لیکن اگر ان کی فیلڈنگ کی بات کی جائے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شاید یہ سال ان کیلئے زیادہ اچھا ثابت نہیں ہوا۔2017ء میں ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز چھوڑنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے ،حیران کن بات یہ ہے کہ کوہلی کپتان ہونے کے باوجود عمومی طور پر سلپ میں فیلڈنگ کرتے نظر آتے ہیں جبکہ سلپ فیلڈنگ کو ایک مخصوص فیلڈنگ پوزیشن سمجھا جاتا ہے اور اس کیلئے ٹیم میں کچھ مخصوص کھلاڑی ہی مختص کئے جاتے ہیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!