Published From Aurangabad & Buldhana

19 ستمبر سے یو اے ای میں شروع ہوسکتا ہے آئی پی ایل 2020

نئی دہلی : ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ 2020 رد ہونے کے بعد کا انعقاد تقریبا طے ہوگیا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ آخر دنیا کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ کب سے شروع ہوگی؟ اس سوال کا جواب بھی جلد سامنے آجائے گا لیکن اس درمیان خبر آرہی ہے کہ آئی پی ایل کی شروعات 19 سے شروع سے ہوسکتی ہے۔ پیلے ایسے مانا جارہا تھا کہ یہ ٹورنامنٹ 26 ستمبر سے شروع ہوسکتی ہے لیکن یہ ٹورنامنٹ ایک ہفتے پہلے شروع کی جاسکتی ہے۔

کتنے بچے شروع ہوں گے آئی پی ایل میچ
ٹائمس آف انڈیا میں چھپی رپورٹ کے مطابق انڈین پریمئر لیگ 2020 کے میچ شام 7:30 بچے شروع کئے جاسکتے ہیں۔ ہندستان میں یہ میچ 8بجے شروع ہوتے تھے اور 7:30 بجے ٹاس ہوتا تھا لیکن اس مرتبہ (IPL 2020) یو اے ای میں ہوسکتا ہے جس وجہ ست میچ کے وقت یں تبدیلی ہورہی ہے۔

یو اے ای میں ہوگا آئی پی ایل میچ
بتادیں کہ آئی پی ایل میچ گورننگ کے چیئرمین برجیش پٹیل نے پیر کو ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اس مرتبہ آئی پی ایل میچ بھارت کے باہر یو اے ای میں منعقد کیا جائے گا۔ بھارت میں مسلسل پھیل رہے کوروناوائرس کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا جا رہا ہے۔ برجیش پٹیل نے بتایا کہ اگلے ہفتے اس مسئلے پر آئی پی ایل گورننگ کاؤنسل کی میٹنگ ہونے والی ہے اور اس میں ٹورنامنٹ کی تاریخ، شیڈول اور دوسری ضروی باتوں پر فیصلے لئے جاسکتے ہیں۔ برجیش پٹیل نے بتایا کہ حکومت ہند سے منظوری کے بعد آئی پی ایل میچ کا شیڈول تیار ہوگا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!