Published From Aurangabad & Buldhana

10ما ہ میں 60لاکھ لوگوں کی نوکریاں ہوئی منقطع: سرکاری رپورٹ

ایک جانب جہاں ستمبر 2017سے جون 2018کے درمیان 1 ؍کروڑ لوگ سرکاری EPFOسے جڑے ہیں وہیں 60لاکھ سے زائد لوگوں نے نوکریوں کو منقطع کیا ہے

نئی دہلی:۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق 35سال سے کم عمر کے کم از کم 60لاکھ لوگوں نے ان 10ماہ میں اپنی نوکریوں کو منقطع کرنے کے بعددوبارہ سے کہیں نوکری پر نہیں لگے ہیں۔ یہ تفصیلات حکومت کے EPFOکے اعدادوشمار سے ملی ہیں۔ Employees Provident Fund Organization (EPFO) کی جانب سے جاری کردہ ’پے رول‘ (Payroll) کے اعداد وشمار مہیاء کیے جانے کے بعد سے ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے جس میں اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی نوکریاں منقطع ہوئی ہیں۔

حکومتی اعداد وشمار کے مطابق جہاں ستمبر 2017سے جون 2018کے درمیان 10.7ملین لوگوں نے EPFOمیں اپنے ناموں کا اندراج کرایا ہے وہیں کم از کم 60لاکھ سے زائد افراد اس سے منقطع ہوگئے ہیں۔ حکومت نے حالیہ وقت میں پہلی بار EPFOکے اعداد و شمار کو نوکریوں کے بڑھنے سے متعلق استعمال کرنا شروع کیا ہے جس میں اسی کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ میں اپنی بات کی تھی۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!