Published From Aurangabad & Buldhana

TET اور NET امتحانات ایک ہی دن پر!!

‎حکومت مہاراشٹر سے TET امتحان کی تاریخ میں تبدیلی کی ایس آئی او مہاراشٹر نارتھ کی مانگ؛

‎مہاراشٹر حکومت کی جانب سے اساتذہ کی قابلیت کی شناخت کے لئے TET کا امتحان 8 جولائی 2018 کو منعقد کیا جانے والا ہے لیکن بالاتفاق اسی دن UGC کی جانب سے NET کا امتحان بھی لیا جانے والا ہے،
‎یہ ایک اتفاق ہوسکتا ہے کہ دونوں جانب سے امتحان ایک ہی تاریخ میں منعقد ہورہے ہیں لیکن اس میں نقصان ان طلبہ و طالبات کا ہے جو D. Ed کے بعد ماسٹر کی ڈگریاں بھی مکمل کر چکے ہیں اور TET کے ساتھ ساتھ NET کا بھی امتحان دینے کے خواہشمند ہیں مگر اب ایک دن میں دونوں امتحان دینا نہایت مشکل ہوگیا ہے کیونکہ امتحان کے مراکز الگ الگ ہیں اور دن ایک ہی ہے،

‎اس لئے ایس آئی او حکومت مہاراشٹر سے گزارش کرتی ہے کہ TET کی فارم بھرنے کی تاریخ اور امتحان کی تاریخ آگے بڑھائی جائے تاکہ NET کا امتحان دینے والے طلبہ و طالبات TET کا بھی امتحان دے سکے،

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!