Published From Aurangabad & Buldhana

یہ کیسا مذاق:سری دیوی کی کوریج کرتے ہوئے باتھ ٹب میں لیٹا رپورٹر،لوگوں نے بنایا مذاق

آندھرا پردیش۔بالی ووڈ کی اداکارہ سری دیوی کی موت کو لیکر کئی سوال اٹھ رہے ہیں۔لیکن ہندستانی میڈیا جس طرح سے بالی ووڈ کی ایکٹریس کی موت کی کوریج کر رہی ہے اس کی بھی تنقید کی جا رہی ہے۔25فروری کو بتایا گیا کہ سری دیوی کی موت دل کا دورا پڑنے سے ہوئی ہے۔لیکن منگل کو فرانسک اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کی وجہ ایک حادثہ مانی جا رہی ہے۔باتھ ٹب میں ڈوبنے کی وجہ سے موت کی وجہ ثابت کی گئی۔حالانکہ پولیس نے معاملہ بند کر دیا ہے۔اور کسی بھی ساز ش سے انکار کیا ہے۔
کچھ نیوز چینلوں نے بڑے ڈرامائی انداز میں سری دیوی کی موت کی کوریج کی۔وہیں ساؤتھ کے ایک نیوز چینل نے تو حد کردہ ۔تمل ناڈو کے "ماہا نیوز "چینل کا رپورٹر تو سری دیوی کی موت کی رپورٹنگ کرتے ہوئے باتھ ٹب میں ہی لیٹ گیا۔سوشل میڈیا پر عام لوگوں سے لیکر ایکسپرٹ تک نیوز چینل کی کوریج کی کافی مذمت کرر رہے ہیں۔

تیلگو چینل کی کوریج کا ٹوئٹر پر جم کر مذاق اڑایا جا رہا ہے۔کئی ٹویٹر یوزرس نے یہ بھی کہا کہ اچھا ہو جو اس شخص نے ہٹ اینڈ رن کیس کور نہیں کیا۔ایک ٹویٹر ہینڈل نے لکھا کہ "اسے خوشی ہوگی کہ اسے بھائی کا کار کیس کور نہیں کرنا پڑا”۔

نے فلمم "پیپلی لائو کا ایک سین شئر کیا۔@funnyleone وہیں ٹویٹر ہینڈل
اس میں میڈیا کا مذاق بناتے ہوئے لکھا کہ ہندستانی میڈیا اسی طرح ضروری مسئلوں کو کور کرتی ہے۔

ماہا نیوز”کے علاوہ کئی نیوز چینل بھی اسی طرح کی کوریج کر رہے ہیں۔کسی چینل میں "موت کا باتھ ٹب” چل رہا ہے تو کسی چینل میں باتھ روم میں سری دیوی کے وہ 15 منٹ پر اسٹوری چل رہی تھی۔وہیں ایک تیلگو چینل نے ایسا ویزوئل چلایا جس میں سری دیوی باتھ ٹب میں ڈوبی ہوئی ہیں۔اور بونی انہیں دیکھ رہے ہیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!