Published From Aurangabad & Buldhana

یکساں سیول کوڈ بل پیش کرنے مودی حکومت تیار؟

نئی دہلی : مودی حکومت عین ممکن ہے ماہ ڈسمبر 2019 میں پارلیمنٹ میں یونیفارم سیول کوڈ بل پیش کرے گی۔ اب کچھ بھی ناممکن بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے حکومت کیلئے نظر نہیں آتا ہے، جس نے حال ہی میں ہندوستانی دستور کے آرٹیکل 370 کی گنجائش کو منسوخ کردیا، جس نے جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دے رکھا تھا۔ یکساں سیول کوڈ تمام ہندوستانی شہریوں کیلئے اُن کے عقیدہ ؍ مذہب سے قطع نظر مشترکہ قوانین پر عمل درآمد کرنے کا خط اعتماد دے گا۔

’ٹائمز ناؤ‘ میں شائع ایک رپورٹ پر اعتبار کریں تو یو سی سی کا مسودہ زیرتدوین ہے۔ یو سی سی بل ، این ڈی اے حکومت کے ایجنڈے کا حصہ ہے اور وہ یکساں سیود کوڈ کو آئندہ سال کے اوائل تک حقیقت بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ آر ایس ایس اور بی جے پی کا ایک گوشہ یو سی سی کو اگلے بڑے قانونی اقدام کے طور پر بطور قانون نافذ کرنے کوشاں ہے۔

تاہم، لا کمیشن نے 2018ء میں مشاورتی دستاویز میں یو سی سی پر اتفاق رائے کا فقدان ہونے کی نشاندہی کی تھی۔ اس نے امتیاز کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور بھی دیا تھا۔ شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کہا ہے کہ اب ’ہم‘ یونیفارم سیول کوڈ چاہتے ہیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!