Published From Aurangabad & Buldhana

یو پی راج بھون میں 86ملازمین پر ماہانہ 40لاکھ کا خرچ : RTI

لکھنؤ: اتر پردیش کے راج بھون میں کام کرنے والے 86ملازمین پر ہر ماہ 40لاکھ روپئے کی تنخواہ خرچ کی جاتی ہے، یہ معلومات قانون حق معلومات ( RTI) کے تحت داخل کردہ درخواست سے حاصل ہوئی ہے۔

گورنر ہاؤس (راج بھون ) کے پبلک انفارمیشن افسر ہیمنت کمار چودھری نے RTIکے جواب میں بتایا کہ راج بھون کے ملازمین میں پرنسپل سیکریٹری، ایک خصوصی سیکریٹری اور قانونی صلاح کار شامل ہیں۔ ساتھ ہی خصوصی ڈیوٹی پر چار افسران، چار ذاتی سیکریٹری اور دیگر سیکریٹری سطح کا اسٹاف شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ایک باورچی، ایک خانساماں، 6ڈرائیور، 3سینئر نوکر اور 19دیگر نوکر بھی شامل ہیں۔ساتھ ہی 16حمال اور 5معاون حمال، 3خادمائیں، 2رسوئیے، 1درزی، 1دھوبی اور 5صفائی مزدور ہیں۔ RTIسے ملے جواب میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فہرست میں شامل پرنسپل اور خصوصی سیکریٹری کی تنخواہ سیدھے حکومت سے آتی ہے اور بقیہ 84ملازمین کی کل ماہانہ تنخواہ 39,70,530/- روپئے ہے۔ اس کے علاوہ راج بھون نے RTIقوائد کا حوالہ دیتے ہوئے وہاں تعینات پولس اہل کاروں کی تعداد اور انکی تنخواہ بتانے سے انکار کردیا ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!