Published From Aurangabad & Buldhana

یو پی ایس سی کی ویب سائٹ ہوئی ہیک، ہیکرس نے لگائی ڈوریمون کی تصویر

یونیئن پبلک سرس کمیشن کی ویب سائٹ کو ہیکرس نے پیر کی رات نشانہ بناتے ہوئے ہیک کر لیا۔

یونیئن پبلک سرس کمیشن کی ویب سائٹ کو ہیکرس نے پیر کی رات نشانہ بناتے ہوئے ہیک کر لیا۔ حکموت ہند کے زیر اہتمام ویب سائٹ ڈبلو ڈبلو ڈبلو ڈاٹ یو پی ایس سی ڈاٹ جی او وی ڈاٹ ان کے ہوم پیج پر جانے مانے کارٹون ڈوریمون کی تصویر لگی دکھ رہی تھی۔ جس پر لکھا تھا، ’ ڈوریمون!!! فون اٹھاو‘۔ اس پیج کے نیجے کے حصہ میں ’ آئی ایم اسٹیوپیڈ ‘ لکھا تھا اور ساتھ ہی بیکگراونڈ میں اس کارٹون سیریئل کا ٹائٹل ٹریک بج رہا تھا۔ خبر لکھے جانے تک یہ ویب سائٹ ڈاون تھی۔

یہاں غور کرنے والی بات یہ بھی رہی کہ ویب سائٹ ہیک ہونے سے ٹھیک ایک دن قبل ہی یو پی ایس سی کے پورٹل پر 2018 کے لئے داخلہ درخواست کا عمل شروع ہوا تھا۔ اس واقعہ کے سامنے آتے ہی کئی لوگوں نے ٹویٹر پر اس ہیک ویب سائٹ کے اسکرین شاٹ شیئر کئے۔ وہیں کئی لوگوں نے وزیر اعظم مودی، ڈیجیٹل انڈیا اور آٹی وزارت پر اس کی شکایت درج کراتے ہوئے اس کو فوراََ ٹھیک کرنے کی گزارش کی۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!