Published From Aurangabad & Buldhana

یوپی: نقل نہ کرپانے کے ڈر سے 10؍لاکھ طلباء بورڈ امتحان سے غیر حاضر

وزیر اعلیٰ نے آسان امتحانات لینے کی کہی بات

لکھنوء:۔ اتر پردیش کے دسویں اور بارہویں کے بورڈ امتحانات ۶؍فروری کو شروع ہوئے تھے، جس کے لئے 67؍لاکھ طلباء کو امتحان دینا تھا لیکن پہلے کے چار ایام میں ہر چھمیں سے ایک طالب علم غیر حاضر ہے یعنی کے کل 10؍ لاکھ طلباء نے ان امتحانات میں اندراج کے بعد شرکت نہیں کی ہے۔ سابقہ سال کے مقابلے امسال طلباء کے اسکول چھوڑنے میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ٹائمس آف انڈیا کے مطابق یہ سابقہ پانچ سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔
ان واقعات کی وجہ حکومت کی جانب سے تعلیمی مافیاوں کے خلاف سخت کاروائی اور نقل کو روکنے میں سختی بتائی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ یوپی کے بورڈ کے امتحان ایجوکیشن مافیاؤں کی وجہ سے بہت سی بدنظمیوں اور غلط کاموں کے شکار تھے جس میں ان کی جانب سے طلباء کو نقل کے ذریعہ پاس کروانابڑے پیمانے پر جاری تھا۔سابق میں سوشل میڈیا پر بورڈ امتحان میں ٹیچر کے سامنے رشتہ داروں و دوستوں کے ذریعہ کھلے عام مدد کرنے کے ویڈیوز مشہور ہوئے تھے۔یوپی کے نائب وزیر اعلیٰ شرما جو کہ سیکنڈری ایجوکیشن کے بھی وزیر ہیں نے کہا کہ اس نقل اور دیگر بد نظمیوں کے پیچھے بہت سارا پیسہ سامل رہتا تھا جو کے کالجس کے ذمہ داران طلباء سے لیتے تھے۔
طلباء کی اسطرح امتحانات میں غیر موجودگی کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی نے امتحانات کو سہل کرنے کی ہدایات دی ہے تاکہ مستقبل میں پڑھائی چھوڑنے کا معاملہ بڑھ نہ جائے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!