Published From Aurangabad & Buldhana

یونس قریشی قتل معاملہ میں ملوث بالاجی ریو نوارکو عمر قید

پربھنی( سید یو سف) گذشتہ سال ۲۱؍ مئی ۲۰۱۶؍ کو دوپہر کے وقت ملزم بالاجی ریونوار نے وانگی روڈ پربھنی کے ساکن یونس قریشی کو پانی پوری کے خریدی کے معاملہ میں ہوئے تنازعہ پر چاقو سے سینہ پر دو شدید وار کرکے قتل کر دیا تھا۔ مقتول یونس قریشی کے بھائی حبیب قریشی کی فریاد پر نیا مونڈھا پولس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ ۳۰۲؍ کے تحت معاملہ درج کیا اور پولس سب انسپکٹر ایس کے دیشمکھ نے معاملہ کی تحقیقات کے بعد پربھنی کی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی۔ مذکورہ معاملے میں سرکار کی جانب سے جملہ ۱۳؍ گواہان پیش کئے گئے۔ اس معاملہ کی حتمی سنوائی میں ۱۰؍ جنوری ۲۰۱۸؍ کوڈسٹرکٹ جج ارمیلا جوشی نے تمام ثبوت اورگوہان کے بیان کو ملحوظ رکھتے ہوئے بالاجی ریو نوار کو مجرم گردانا اور اسے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اس معاملہ میں سرکار کی جانب سے ایڈوکیٹ ملند گاجرے اور فریادی حبیب قریشی کی جانب سے ایڈوکیٹ افضل بیگ نے کامیاب پیروی کی۔ جن کو ایڈوکیٹ محمد شاہد ،ایڈوکیٹ سید جنید، اور ایڈوکیٹ صوفیہ فاروقی کا تعاون حاصل رہا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!