Published From Aurangabad & Buldhana

یوم آزادی : ٹویٹر صارف نے پوچھا : آپ کے ملک کا یوم آزادی کب ؟ ثانیہ مرزا نے دیا یہ معقول جواب

ٹینس اسٹار نے کہا کہ جی نہیں ، میرا اور میرے ملک کا یوم آزادی کل ( 15 اگست ) کو ہے

ہندوستان کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو یوم آزادی سے ایک دن قبل ( 14 اگست کو ) ٹرول کرنے کی کوشش کی گئی ۔ ایک شخص نے سوال کیا کہ آپ کے ملک کا یوم آزادی آج ہی ہے نا ؟ ، اس سوال پر ٹینس اسٹار نے منہ توڑ جواب دیا ۔ انہوں نے کہا کہ جی نہیں ، میرا اور میرے ملک کا یوم آزادی کل ( 15 اگست ) کو ہے ۔
خیال رہے کہ قومیت کے معاملہ پر ثانیہ مرزا پر اس سے قبل بھی نشانے سادھے جاچکے ہیں ۔ جب سے انہوں نے شادی کی ہے ، اس وقت سے ہی ان کو اس طرح کے سوالات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ دراصل وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بلے باز شعیب ملک کی بیوی ہیں ، لہذا لوگ انہیں کافی پہلے سے نشانہ سادھتے رہے ہیں ۔

ثانیہ مرزا نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ جی نہیں ، میرا اور میرے ملک کا یوم آزادی کل ہے ، میرے شوہر اور ان کے ملک کا آج ہے ، امید ہے کہ آپ کا کنفیوزن دور ہوگیا ہوگا ۔ ویسے آپ کا کب ہے ؟ ، آپ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ آپ بری طرح سےکنفیوزڈ ہیں ۔
ثانیہ نے اس کے بعد ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ میرے پاکستانی مداح اور دوستوں کو یوم آزادی کی مبارکباد ۔ اپنی ہندوستانی بھابھی کی جانب سے کافی ساری نیک خواہشات اور پیار قبول کریں ۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!