Published From Aurangabad & Buldhana

یوزی لینڈ کی پاکستان پر تاریخی ٹیسٹ سریز جیت

ابوظہبی: نیوزی لینڈ نے اپنے گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے دم پر پاکستان کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں جمعہ کو 123 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی۔ نیوزی لینڈ کی گزشتہ 49 برس میں پاکستان کے خلاف غیر ملکی زمین پر یہ پہلی سریز جیت ہے ۔نیوزی لینڈ نے پاکستان کے سامنے 280 رنز کا ہدف دیا تھا جس کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستانی بلے باز 56.1 اوور میں 156 رنز پر ڈھیر ہو گئے ۔ ٹم ساؤتھی نے 42 رن پر تین وکٹ، اعجاز پٹیل نے 42 رن پر تین وکٹ اور ولیم سمرولے نے 52 رن پر تین وکٹ لے کر پاکستان کو پست کر دیا۔ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم اپنے پانچ وکٹ صرف 55 رن پر گنوانے کے بعد مقابلے میں نہیں آ سکی۔ بابر اعظم نے یکطرفہ جدوجہد کرتے ہوئے 114 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 51 اور کپتان سرفراز احمد نے 41 گیندوں میں 28 رن بنائے لیکن ٹیم کو شکست سے نہیں بچا سکے ۔نیوزی لینڈ نے اس سے پہلے چار وکٹ پر 272 رن سے آگے کھیلتے ہوئے اپنی دوسری اننگز سات وکٹ پر 353 رن بنا کر ڈکلئیر کر دی۔ کپتان ولیمسن نے دوسری اننگز میں 139 اور ھینري نکولس نے ناٹ آؤٹ 126 رن بنائے ۔ ولیمسن کو 89 اور 139 رنز بنانے کی شاندار کارکردگی کے لئے مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔اس مقابلے میں سب سے تیز رفتار 200 وکٹ پورے کرنے کا عالمی ریکارڈ بنانے والے پاکستان کے لیگ اسپنر یاسر شاہ کو مین آف دی سریز قرار دیا گیا۔ پاکستان کے محمد حفیظ کے لیے یہ ہار دل توڑنے والی رہی کیونکہ انہیں ہار کے ساتھ ٹیسٹ کیریئر کا اختتام کرنا پڑا۔اس جیت کے ساتھ نیوزی لینڈ نے سیریز2-1سے اپنے نام کرلی ہے ۔ٹیسٹ کے آخری روز کیویز نے اپنی اننگز272رنز4وکٹوں پر دوبارہ شروع کی تو کین ولیمسن 139رنز بنا کر حسن علی کا شکار بن گئے ۔کیویز نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9اوورز میں81رنز اسکور کرکے اپنا اسکور353رنز تک پہنچایا تاہم اس دوران اس کی 7وکٹیں بھی گر گئیں جس کے بعد کین ولیمسن نے اننگز ختم کرنیکا اعلان کردیا ۔پاکستان کیلئے یاسر شاہ نے 4وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے لیے کم از کم79اوورز میں280رنز کا ہدف ملا۔پاکستان کیلئے امام الحق اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا تاہم یکے بعد دیگرے پاکستانی بلے باز پویلین واپس لوٹنے لگے ۔حفیظ8، اظہر علی 5، حارث سہیل 9اور اسد شفیق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے ، اما م الحق22رنز بنا کر اعجاز پٹیل کی گیند پر آؤٹ ہوئے ۔کپتان سرفراز احمد 28 رنز بنا کر سمر ولے کی گیند پر بولڈ ہوئے جب کہ بلال آصف12رنز بنا کر ساؤتھی کا شکار بنے جنہوں نے یاسر شاہ کوبھی آؤٹ کیا ۔بابر اعظم51رنز بنانے کے بعد اعجاز پٹیل کی گیند پر آؤٹ ہوئے ۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!