Published From Aurangabad & Buldhana

یمن میں ڈرون حملہ، القاعدہ کے ۶؍مشتبہ جنگجو ہلاک

صنعا :یمن کے وسطی صوبے البیضاء میں ایک بغیر پائیلٹ طیارے کے میزائل حملے میں القاعدہ کے چھے مشتبہ جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ ڈرون حملہ امریکا نے کیا ہے۔ایک یمنی اہلکار نے بتایا ہے کہ البیضاء کے علاقے قیافہ میں ایک ڈرون نے اتوار کو سورج غروب ہونے کے بعد ایک گاڑی کو میزائل حملے میں نشانہ بنایا ہے اور اس میں سوار ۶ افراد مارے گئے ہیں۔اس علاقے میں القاعدہ کے جنگجو متحر ک ہیں۔امریکا ہی یمن میں القاعدہ اور دوسرے جنگجو گروپوں کے خلاف گذشتہ برسوں سے ڈرون حملے کررہا ہے لیکن وہ کم ہی سخت گیر جنگجوؤں کے خلاف اس مہم کا اعتراف کرتا ہے۔امریکا ماضی میں یمن میں جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کی شاخ کو دنیا میں سب سے خطرناک جنگجو گروپ خیال کرتا رہا ہے لیکن اب پے درپے ڈرون حملوں میں جنگجوؤں کی ہلاکتوں کے بعد سے اس گروپ کی کمر ٹوٹ چکی ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گذشتہ سال برسر اقتدار آنے کے بعد امریکا نے یمن میں القاعدہ کے خلاف حملے تیز کر رکھے ہیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!