Published From Aurangabad & Buldhana

ہیکرز نے ہندو مہاسبھا کی ویب سائٹ پر ڈالی بیف کری بنانے کی ریسیپی

ہندو مہاسبھا کے لیڈر سوامی چکرپانی مہاراج کے کیرالہ سیلاب پر دئے گئے متنازعہ بیان کے بعد کیرالہ کے ہیکرز گروپ پر تنظیم کی ویب سائٹ کو ہیک کرنے کا الزام لگا ہے۔

ہندو مہاسبھا کے لیڈر سوامی چکرپانی مہاراج کے کیرالہ سیلاب پر دئے گئے متنازعہ بیان کے بعد کیرالہ کے ہیکرز گروپ پر تنظیم کی ویب سائٹ کو ہیک کرنے کا الزام لگا ہے۔ واضح ہو کہ کچھ روز قبل سوامی چکرپانی مہاراج نے کہا تھا کہ کیرالہ کے سیلاب میں صرف ان لوگوں کی مدد کی جانی چاہئے جو بیف نہیں کھاتے ہیں۔

پارٹی کی ویٹ سائٹ اے بی ایچ ایم ڈاٹ او آر جی ڈاٹ ان پر نظر آیا کہ اسے ہیکرز نے ہیک کر لیا ہے۔ ویب سائٹ پر چکرپانی مہاراج کے لئے بھی ایک پیغام تھا جس میں لکھا گیا، ہم لوگوں کے کردار کی بنیاد پر ان کو عزت دیتے ہیں نہ کہ ان کی کھانے کی عادتوں پر ‘‘۔

ہیکرز گروپ نے سوامی چکرپانی کے متنازعہ بیان کو بھی پوسٹ کیا جس میں انہوں نے کہا تھا، ’’ گائے کا گوشت کھانا گناہ ہے، سیلاب میں مدد صرف ان کی ہونی چاہئے جو جانوروں کو نہیں مارتے ہیں‘‘۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!