Published From Aurangabad & Buldhana

یو ٹیوب کے ہیڈکوارٹر میں فائرنگ، 3 لوگوں کو زخمی کرنے کے بعد خاتون نے خود کو گولی مارلی

امریکہ میں یو ٹیوب کے ہیڈ کواٹر میں منگل کو فائرنگ کے واقعے سے افرا تفری مچ گئی۔رپورٹ س کے مطابق ایک بندوق دھاری خواتین نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔جس میں تین لوگ زخمی ہو گئے۔بعد میں اس خاتون نےخود کو بھی گولی مار کر اپنی جان دیدی۔
پولیس نے مشتبہ کی پہچان نہیں کی ہے۔پولیس کو یہ بھی پتہ نہیں چلا کہ اس خاتون نے فائرنگ کیوں کی؟ایم ایس این بی سی کے مطابق مشتبہ خاتون کی عمر 30سال ہے۔ڈائننگ ہال میں خاتون پہنچ گئی اور پھر اس نے فائرنگ شروع کر دی۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس واقعے پر اظہار افسوس کیا ہے۔

بتادیں کہ گولی باری میں 36 سال کے ایک شخص کی حالت نازک ہے۔سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کے مطابق زخمی شخص کو مشتبہ حملہ آور خاتون کا بوائے فرینڈ بتایاجا رہا ہے۔فائرنگ میں 32 اور 27 سال کی دو خواتین کو بھی گولی لگی ہے۔
یو ٹیوب کے پروڈکٹ منیجر ٹاڈ شرمن نے ایک کی بعد ایک مسلسل کئی ٹویٹ کرکے اس بارے میں بتایا ہے۔انہوں نے لکھا ہے،”ہم ایک میٹنگ میں تھے تبھی ہم نے لوگوں کو بھاگتے دیکھا۔پہلئ لگا کہ زلزلہ آیا ہے۔کمرا خالی کرنے کے بعد بھی ہمیں سمجھ نہیں آیا کہ آخر ہو کیا رہا ہے۔لوگ بھاگتے جا رہے تھے”۔
کے ہیڈ کوارٹر میں اب تک کیا ہوا؟YouTube
یو ٹیوب کے ہیڈ کوارٹر میں گولی کے بارے میں مقامی وقت کے مطابق 12 بج کر 46 منٹ پر پتہ چلا ۔دو منٹ میں ہی موقع واردات پر پولیس پہنچ گئی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والی خاتون کی موت ہو گئی ہے۔
کم از کم چار لوگوں کو اسپتال پہنچایا گیا ہے۔
زخمیوں میں دو خواتین شامل ہیں جس میں ایک کی حالت کافی نازک بتائی جا رہی ہے۔انہیں گولی نہیں لگی بلکہ بھاگتے وقت انہیں چوٹ لگی ہے۔
پولیس کو ابھی تک یہ نہیں پتہ چلا کہ فائرنگ کرنے والی یہ خاتون یو ٹیوب کی ملازمہ ہے یا کوئی اور۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!