Published From Aurangabad & Buldhana

ہیرا گروپ کی نویرہ شیخ کے بیٹے ابو بکر کو حیدرآباد پولس نے لیا حراست میں

حیدرآباد: سینٹرل کرائم اسٹیشن حیدرآباد نے ہیرا گروپ کی مالکن نویرہ شیح کے بیٹے ابو بکر کو اپنی ماں کے ساتھ مل کر ہندوستان کے سینکڑوں سرمایہ کاروں کے ساتھ دھوکا دہی کرنے کے الزام میں راجیو گاندھی انٹر نیشنل ہوائی اڈے سے حراست میں لیا ہے۔ نویرہ شیخ جو کہ ہیرا گروپ کی مینجنگ ڈائریکٹر ، آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی (AIMEP) کی بانی کو ممبئی پولس کی معاشی جرائم ونگ نے گرفتار کیا تھا جس کے بعد 24؍ اکتوبر 2018کو حیدرآباد کی نام پلی عدالت نے ضمانت پر رہا کیا تھا۔ فی الحال 8نومبر تک نویرہ ممبئی پولس کی حراست میں ہے۔

حیدرآباد پولس نے اس سے قبل بتایا تھا کہ نویرہ شیخ الگ الگ ناموں سے 15کمپنیاں چلاتی تھیں۔ ان میں اکثر کمپنیاں لوگوں سے سونے کی تجارت کے عنوان سے سرمایہ کاری لیتی تھیں اور سالانہ 36فیصد منافع کا وعدہ کیا جاتا تھا۔

نویرہ کا بیٹا ابو بکر حیدرآباد میں رہتا ہے جو کہ ہیرا گروپ کے مالکوں میں سے ہے۔کمپنی کے معاشی معاملات سے متعلق پوچھ تاچھ کے لئے حیدرآباد پولس نے اسے گرفتار کیا تھا لیکن اس کے بعد اسے جانے کی اجازت دے دی۔ مہاراشٹر پولس نے اس سے قبل ہیرا گروپ کے بھیونڈی دفتر پر چھاپہ مار کر دستاویزات تحویل میں لیے تھے۔ ایک اندازہ کے مطابق ہیرا گروپ میں تقریباً 2لاکھ سے زائد لوگوں نے سرمایہ کاری کی تھی۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!