Published From Aurangabad & Buldhana

ہڈا اور دیودھر کے سنچریوں سے بڑودہ 192 رنز سے جیتا

الور : کپتان دیپک ہڈا (161) اور اوپنر کیدار دیودھر (111) کی شاندار سنچریوں کی بدولت بڑودہ نے ریلوے کو وجے ہزارے ٹرافی گروپ اے میچ میں منگل کو 192 رن کے بڑے فرق سے ہرا دیا۔ بڑودہ نے سات وکٹ پر 357 رن کا بڑا اسکور بنایا اور پھر ریلوے کو 37 اوور میں 165 رنز پر ڈھیر کر دیا۔بڑودہ کے لئے ہڈا نے 124 گیندوں پر 161 رنز میں 12 چوکے اور نو چھکے لگائے جبکہ دیودھر نے 113 گیندوں پر 111 رنز میں 14 چوکے اور تین چھکے اڑائے ۔ بڑودہ کی چار میچوں میں یہ تیسری جیت ہے اور وہ 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ ریلوے کی اتنے ہی میچوں میں دوسری شکست ہے ۔ ریلوے کے لئے ارندم گھوش نے 92 گیندوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی بدولت ناقابل شکست 69 رنز بنائے ۔بڑودہ کے لئے اتیت سیٹھ اور رشی ایتھور نے دو دو وکٹ لئے ۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!