Published From Aurangabad & Buldhana

ہوائی جہاز کے بیت الخلا میں چھپا کر لایا گیا سونا ایر پورٹ پر پکڑا گیا

حیدرآباد: طیارہ کے بیت الخلا میں چھپا کرلائے گئے سونے کو حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ کے کسٹم حکام نے ضبط کرتے ہوئے اس زرد دھات کی اسمگلنگ کرنے والے مسافر کے خلاف معاملہ درج کرکے اس سے پوچھ گچھ شروع کردی۔ اس 1.2 کیلو سونے کی مالیت 60 لاکھ روپئے ہے۔

یہ مسافر دبئی سے براہ راست کوچین، حیدرآباد پہنچا تھا۔ یہ سونا بسکٹس کی شکل میں تھا۔ واضح رہے کہ حالیہ چند دنوں کے دوران اس اہم ایرپورٹ پر سونے کی بڑے پیمانہ پر ضبطی کے معاملات سامنے آرہے ہیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!