Published From Aurangabad & Buldhana

ہنگولی: سرکاری اسکول کے باورچی خانہ میں میں ملے 60زہریلے سانپ

ہنگولی:۔ ریاست مہاراشٹر کے ہنگولی ضلع کے ایک ضلع پریشد اسکول کے باورچی خانہ میں 60انتہائی زہریلے سانپ پائے گئے ہیں اس طرح کی اطلاع آج اسکول کے ایک افسر نے دی۔
پنگرہ بوکھارے گاؤں ہنگولی ضلع کے سرکاری اسکول میں اتنے سارے سانپوں کا ایک جگہ پائے جانے سے اساتذہ اور طلباء بہت گھبرا گئے تھے۔ وہاں موجود خاتون باورچی نے جمعہ کو کھانہ پکانے کے لئے استعمال کی جانے والی لکڑیوں میں 2سانپوں کو دیکھا۔

جب اس نے وہاں سے لکڑیوں کے ٹکڑوں کو ہٹانا شروع کیا تو وہاں اسے مزید 58سانپ نظر آئے۔
اسکول کے صدر مدرس تریمبک بھونسلے نے کہا کہ’’ اتنے سارے سانپ کو دیکھ کر ہم سب بہت گھبرا گئے تھے۔ گاؤں کے بہت سارے لوگ جائے وقوع پر لکڑیاں اور پتھر لے کر پہنچے لیکن ہم نے انہیں ان سانپوں کو مارنے سے روکا۔‘‘ اس کے بعد وکی دلال نامی ایک سانپ پکڑنے والے کو بلایا گیا اور پھر اس نے ان سانپوں کو پکڑ کر بوتل میں ڈالا۔
بھیم راؤ بوکھارے جو کہ اسکول کے ایڈ منیسٹریٹر ہیں نے کہا کہ بعد میں ان سانپوں کو محکمہ جنگلات کے افسر جے ڈی کچھوے کو سونپ دیا گیا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!