Published From Aurangabad & Buldhana

ہنگولی: تبادلہ کو لیکر نائب سپریٹینڈنٹ آف پولس نے دی خود کشی کی دھمکی

ہنگولی:۔ ضلع ہنگولی کی نائب سپریٹینڈنٹ آف پولس (SP)سجاتا پاٹل نے ریاستی شعبہ برائے داخلی اموراور ڈائریکٹر جنرل آف پولس کوایک خط لکھ کر اپنے موجودہ تبادلے کو روک کر دوبارہ تبدیلی ممبئی واپس کر دی جائے۔ اور اگر اسکی یہ درخواست منظور نہیں ہوتی ہے تو وہ یا تو اپنے گھر والوں کے ساتھ خودکشی کرلے گی یا اختیاری سبکدوشی لے لیگی۔
سجاتا کو2016میں ترقی دیکر نائب SP بناتے ہوئے انکا تبادلہ ممبئی سے ہنگولی کردیا گیا تھا۔سجاتا کو تین چھوٹے بچے ہیں جو ممبئی میں ہی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔سجاتا کے مطابق ’’ ممبئی سے دور رہنے سے بچوں کی تعلیم پر بہت برا اثر پڑ رہا ہے۔ہنگولی سے ممبئی جانے کے لئے سب سے سستا ذریعہ ریل کا ہے لیکن اسمیں بھی 15گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگ جاتا ہے۔ ہنگولی اور ممبئی میں اپنے اور گھر والوں کا خرچ اٹھانا بہت زیادہ مشکل ہوگیا ہے۔‘‘

اپنے خط میں انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ انکی17سالہ بیٹی ممبئی میں غیر محفوظ ہے۔اور اگر حکومت اسکی حفاظت کی ذمہ داری نہیں لیتی تو وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ خودکشی کرلیگی۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!