Published From Aurangabad & Buldhana

ہند -افریقہ دوسرا ٹیسٹ:ٹیم انڈیا کے پہلی اننگ کے 601رنوں کے جو اب میں جنو بی افریقہ کا پو ری ٹیم275رنوں پر آ ل آﺅٹ

اشون نے 4،امیش یادو3،محمد شمی2اور جڈیجہ کو 1وکٹ , ہندوستان کو پہلی اننگ میں 326 رنوں کی سبقت

پونے : پونے ٹسٹ کے تیسرے دن جنوبی افریقہ کی پہلی اننگ 375 رنوں پر سمٹ گئی۔ ہندوستان کی جانب سے سبھی گیندبازوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور خصوصی طور پر آخر کے جنوبی افریقی بلے بازوں کو روی چندرن اشون نے خوب پریشان کیا۔ انھوں نے 4 وکٹ لیے جب کہ امیش یادو نے 3، محمد شامی نے 2 اور رویندر جڈیجہ نے 1 وکٹ لیے۔ ہندوستانی گیندبازوں کی اچھی کارکردگی کی وجہ سے ہندوستان کو پہلی اننگ میں 326 رنوں کو بڑی سبقت حاصل ہوئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان نے اپنی پہلی اننگ میں 5 وکٹ کے نقصان پر 601 رن بنائے تھے اور اننگ ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!