Published From Aurangabad & Buldhana

ہندوستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے پھر ایک ہزار سے زائد ہلاکتیں

نئی دہلی: ملک میں جان لیوا کورونا وائرس سے مرنے والے مریضوں کی تعداد میں پندرہ دنوں سے جاری کمی کے بعد ایک بار پھر ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، حالانکہ اس بیماری سے شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے ساتھ ایکٹیو کیسز میں کمی کا رجحان جاری ہے اور اس کی شرح کم ہوکر 10.45 فیصد رہ گئی ہے۔ اکتوبر کے آغاز میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1000 سے زیادہ تھی لیکن 3 اکتوبر کے بعد اس میں کمی واقع ہوئی اور 15 دن کے دورانیہ میں یہ تعداد اوسطا 600 سے 900 کے درمیان رہی لیکن اتوار کے روز یہ تعداد پھر ایک ہزار سے اوپر چلی گئی۔

اتوار کے روز مرکزی صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس مہلک ترین وبا سے مزید 1033 اموات سے مجموعی تعداد بڑھ کر 1.14 لاکھ ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں 72،614 افراد نے کورونا کو شکست دی جس سے ملک میں لگ بھگ 66 لاکھ سے زائد مریض کورونا وائرس سے شفایاب ہوچکے ہیں ۔ نئے کیسز میں کمی کے ساتھ ایکٹیو کیسز 11،776 سے کم ہو کر 7.83 لاکھ رہ گئے۔ اسی عرصے کے دوران مزید 61،871 نئے کیسز کی رپورٹ سے ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 74.94 لاکھ ہوگئی۔ ملک میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 88 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب 1.52 فیصد ہے۔

ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ19‘ سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیوکیسز کی تعداد 4442 سے گھٹ کر 1.85 لاکھ جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 463 اموات کے اضافہ سے مجموعی تعداد 41،965 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 14،238 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے جس سے ریاست میں صحت مند مریضوں کی مجموعی تعداد 13.58 لاکھ ہوگئی۔

ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1780 مریضوں کی کمی سے فعال کیسز کی تعداد 1.10 لاکھ رہ گئی ہے۔ ریاست میں اموات کی تعداد 10،427 ہے اور اب تک 6.37 لاکھ افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران ریاست آندھرا پردیش میں کورونا مریضوں کی تعداد 1877 سے گھٹ کر مجموعی کیسز 38،979 رہ گئے ۔ ریاست میں اب تک 6406 افراد ہلاک اور 7.35 لاکھ سے زائد مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اسی عرصہ کے دوران 843 مریض کم ہوئے ہیں جس سے فعال کی مجموعی تعداد 34،420 رہ گئی۔ وہیں جان لیوا وبا سے ریاست میں 6629 مریض ہلاک اور 4.11 لاکھ سے زائد مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 40،192 ہوچکی ہے اور 10،586 افراد ہلاک ۔ اسی عرصہ میں ریاست میں 6.32 لاکھ سے زائد مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔

ایک اور جنوبی ریاست کیرالہ میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 96،100 ہوگئی ہے اور 1139 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ریاست میں صحت مند مریضوں کی تعداد 2.36 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔ ریاست اوڈیشہ میں 20،997 فعال کیسزہیں اور 1121 اموات ہوچکی ہیں جبکہ جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 2.44 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسز میں 70 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے ، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 22،884 ہوگئی ہے۔ قومی راجدھانی میں جان لیوا عالمی وبا سے اب تک 5981 مریض ہلاک اور اب تک تقریبا تین لاکھ مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔

ریاست تلنگانہ میں کورونا کے 22،050 فعال کیسز ہیں اور 1271 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اس وبا سے 1.98 لاکھ سے زائد مریض شفایاب ہوچکے ہیں ۔ ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 33،121 فعال کیسز ہیں اور 5992 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ اب تک اس ریاست میں 2.77 لاکھ سے زائد کورونا مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ملک کی شمالی ریاست پنجاب میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 6230 ہوگئی ہے اور مہلک ترین وبا سے نجات پانے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1.16 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے جبکہ اب تک 3999 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ریاست مدھیہ پردیش میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 13،698 ہے اور 1.42 لاکھ سے زائد مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ 2753 افراد اس جان لیوا وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست گجرات میں ایکٹیو کیسز 14،565 اور 3626 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اوراب تک اس ریاست میں 1.40 لاکھ سے زائد مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ بہار میں 10،848 ایکٹیو کیسز ہیں جبکہ یہاں اب تک 990 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اوراب تک 1.91 لاکھ سے زائد مریض اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔

ابھی تک جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس’کووڈ19‘ سے ریاست راجستھان میں 1735 ، ہریانہ میں 1640 ، چھتیس گڑھ میں 1439 ، جموں و کشمیر میں 1372 ، اتراکھنڈ میں 924 ، جھارکھنڈ میں 832 ، پڈوچیری میں 574 ، گوا میں 538 ، تری پورہ میں 329 ، ہماچل پردیش میں 265۔ چنڈی گڑھ میں 207 ، منی پور میں 111 ، میگھالیہ میں 75 ، لداخ میں 68 ، سکم میں 59 ، انڈمان اور نکوبار جزائر میں 56 ، اروناچل پردیش میں 30 ، ناگالینڈ میں 27 اور دادر نگر حویلی اوردمن دیو میں دو مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

UNI

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!