Published From Aurangabad & Buldhana

ہندوستانی کھلاڑی پسند نہیں تو ملک چھوڑ دیں، اب کوہلی کا متنازعہ بیان

ممبئی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مشہور کرکٹر وراٹ کوہلی فی الحال کرکٹ سے تو آرام لیے نظر آرہے ہیں لیکن اپنے جملوں سے مستقل سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔ کوہلی کی جانب سے اپنے چاہنے والے کو مشورہ دیتا ہوا ویڈیو وائرل ہوگیا ہے۔ چاہنے والے نے جب کوہلی سے کہا کہ انہیں زیادہ فضیلت دی جاتی ہے اور انہیں تو برطانیہ اور آسٹریلیا کے بلے باز زیادہ پسند ہیں۔ کوہلی نے جب یہ بات سنی تو انہوں نے کہا کہ ’’ مجھے نہیں لگتا کہ آپ کو ہندوستان میں رہنا چاہیے۔ جاؤ اور کہیں اور جاکر رہو۔ تم دوسرے ملک کو پسند کر ہندوستان میں کیسے رہ رہے ہو‘‘۔

کرکٹ کے چاہنے والے نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ’’ مجھے انگلش اور آسٹریلیا کے بلے بازوں کو کھیلتے دیکھ زیادہ مزا آتا ہے۔ اور کوہلی کی بلے بازی انہیں کچھ خاص نہیں لگتی۔ کرکٹ کے چاہنے والے کے اس جملے کو نظر انداز کرنے یا کھیل کی روح کے خلاف جاتے ہوئے کوہلی نے بھی اس کو متنازعہ جواب دیا۔ کوہلی نے انہیں کہا کہ اگر وہ ہندوستانی کرکٹر کے علاوہ دیگر ملکوں کے کرکٹر وں کو پسند کرتے ہیں تو انہیں اس ملک میں نہیں رہنا چاہیے۔ کوہلی نے یہ بھی کہا کہ انہیں اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ تم مجھ کو پسند نہیں کرتے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ آپ کو اس ملک میں رہنا چاہیے۔ آپ اپنی پسند کو بدلیں‘‘۔

کوہلی کے اس عمل پر ٹویٹر پر کئی لوگوں نے طنز کیا ہے۔ ایک ٹوئیٹ میں کوہلی کو جواب دیا گیا کہ ’’دوسرے ملک میں شادی کی، دوسرے کھیلوں میں دیگر ممالک کا ساتھ دیتے ہیں، قومی کھیل کبڈی کو چھوڑ کر وہ کھییل کھیلتے ہیں جو غیر ملک سے ہمارے پاس آیا ہے، اکثر ہندوستانی زبان کو چھوڑ کر دیگر ملکوں کی زبان میں بات کرتے ہیں، غیر ملکی لباس پہنتے ہیں۔ کیا انکا دماغ جگہ پر تھا اس طرح کی بات کرتے وقت؟‘‘

کسی نے کوہلی کا ہی پرانا ویڈیو لگا دیا جس میں کوہلی اپنے پسندیدہ کھلاڑی ہرشل گبس کو بتا رہے تھے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!