Published From Aurangabad & Buldhana

ہمدردکمپنی اورنگ آباد کے اپنے پروجیکٹ میں لگائیگی 140کروڑ روپئے

اورنگ آباد:۔کھانے مشروبات اور یونانی دوائیاں بنانے والی ہندوستان کی مشہور کمپنی اب مہاراشٹر میں اپنی کمپنی قائم کرنے جارہی ہے۔ حال ہی میں ہمدرد کا مہاراشٹر انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (MIDC) کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کہ تحت ہمدرد کمپنی اپنے نئے پروجیکٹ کو اورنگ آباد میں قائم کرنے جارہی ہے جس کے لئے ہمدرد 140کروڑ روپئے لگائے گی۔ ہمدرد111سال پرانہ اپنا مشہور زمانہ مشروب ’روح افزا‘جو کہ اب تک ایک سیرپ کی شکل میں آتا تھا اسے اس پروجیکٹ کے ذریعہ ’پینے کے لئے تیار‘ شربت پیش کرنے جارہی ہے۔
امید کی جارہی ہیکہ یہ پروجیکٹ 9؍مہینوں میں تیار ہوجائیگا اور اس کے ذریعہ تقریباً 200افراد کو روزگار ملے گا۔
اس پروجیکٹ کے لئے ہمدرد تقریباً 130چھوٹے بڑے معاہدوں پر دستخط کی ہے۔
واضح رہے کہ ہمدرد کا یہ روح افزا امریکہ کے FDAسے منظور شدہ ہے جسے ایشیاء اور افریقہ کے ممالک میں فروخت کیا جائیگا۔ روح افزا کے علاوہ اورنگ آباد کے پلانٹ میں ہمدرد کی یونانی و آیرویدک دوائیں، صافی، جوشینا، جگرین اور دیگر چیزیں تیار کی جائیگی۔
MIDCنے ہمدرد کو اس پروجیکٹ کے لئے12600اسکوائر میٹر زمین مہیاء کی ہے۔
Back to Conversion Tool

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!