Published From Aurangabad & Buldhana

ہماری مشکلات کا سبب غیروں کی عمدہ کارکردگی نہیں بلکہ ہماری خراب کارکردگی ہے

SIO جالنہ یونٹ کی جانب سے ہفتہ روزہ مہم ’دوڑو اپنے رب کی طرف‘ کا آغاز

جالنہ (محمد اظہرفاضل) اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا اپنی تاسیس کے 36ویں سال میں داخل ہوچکی ہیں اور یہ درخت کی شاخیں اب ملک کے طول وعرض میں اپنی بہاریں لٹا رہی ہیں ۔طلبہ اسلامی تنظیم ملک میں نوجوانوں کو ساتھ لیکر سماج کی تعمیر نو کا عزم لئے پیش رفت جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ایس آئی او انسانوں کی کامیابی اور راحت کا پیام ہے جو معاشرہ کی اصلاح اور فلاح کیلئے مضبوط بنیادیں فراہم کرتا ہے۔ اس وقت ہندوستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہم مسلما ن جن حالات سے گزر رہے ہیں انکی سنگینی کا احساس ہر خاص و عام کو ہے ہماری جان و مال، عزت وآبرو کا عدم تحفظ ہماری بے حسی کا آئینہ دار ہے ۔اسلامی قوانین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ایسے حالات میں بجائے اس بات کا کہ ہم جائزہ لیں ہماری کیا کوتاہیاں اور غلطیاں رہی ہیں ۔ہم نے دوسروں کو مورد الزام ٹھہرانا اپنا معمول بنا لیا ہے ۔صحیح اور سچی بات یہ ہیکہ ہماری مشکلات کا سبب غیروں کی عمدہ کارکردگی نہیں بلکہ ہماری خراب کارکردگی ہے ۔اس وقت اللہ کی کتاب ہی ہمیں وہ سیدھا اورسچا راستہ دکھاتی ہے جس کو ماننے کے نتیجہ میں ہم دونوں جہاں میں کامیابی سے سرفراز و کامران ہو سکتے ہیں ۔اسی ضمن میں اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا جالنہ یونٹ کی جانب سے شہری سطح پر ۳۰ مارچ تا ۶ اپریل ۲۰۱۸ ؁ دوڑو اپنے رب کی طرف ہفت روزہ مہم منا ئی جارہی ہے جس کا افتتاح بروز جمعہ بعد نماز مغرب باغبان مسجد قدیم جالنہ میں ہوا جس میں ساؤتھ مہاراشٹراکے صدر انجینئرسلمان احمد نے اپنی مخاطبت کی اس پروگرام میں کثیر تعداد میں عوام موجود تھی۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!