Published From Aurangabad & Buldhana

ہریانہ : چلتی بس میں لگی آگ، 2 مسافر ہلاک 12 زخمی

کروکشیتر :ہریانہ کے کروکشیتر میں چلتی بس میں آگ لگنے سے 2 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ اس واقعہ میں 12 لوگوں کے زخمی ہونے کی خبریں بھی ہیں۔ پولس نے بتایا کہ یہ واقعہ کروکشیتر کے پپلی علاقے میں ہواہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایک پرائیویٹ ٹورسٹ بس دہلی سے جموں جا رہی تھی اور اچانک ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور پلٹنے سے اس میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے کے بعد چند منٹوں میں بس بری طرح جل گئی۔ اس آگ کی وجہ سے جائے حادثہ پر افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔


حادثہ میں زخمی سبھی مسافروں کو علاج کے لیے کروکشیتر کے سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمیوں میں چار کی حالت انتہائی نازک بتائی جا رہی ہے اور انھیں چنڈی گڑھ کے پی جی آئی ریفر کر دیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق بس میں تقریباً 55 لوگ سوار تھے۔

صدر تھانہ انچارج اجے کمار نے بتایا کہ بس میں تقریباً 50 سے 55 مسافر موجود تھے جن میں سے چار کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے پی جی آئی چنڈی گڑھ ریفر کیا گیا ہے جب کہ 14 سواریاں سول اسپتال میں داخل ہیں۔ بس یو پی کی ٹورسٹ بس ہے جس کا نمبر یو پی 17 اے ٹی 4406 ہے۔ پولس نے آگے بتایا کہ ڈرائیور پر نیند کا غلبہ تھا جس کی وجہ سے بس ڈیوائیڈر سے ٹکرائی تھی۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!