Published From Aurangabad & Buldhana

گھروں سے دور سیلاب زدہ لوگوں کو راحت پہنچانے میں SIOکے ممبران نے منائی عید

اورنگ آباد، خلدآباد،، پربھنی، ناندیڑ و دیگر مقامات سے پہنچے مہاراشٹر کے سیلاب زدہ علاقوں میں انسانوں کی خدمت کے لئے

اورنگ آباد: اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (SIO)، مہاراشٹر کے طلباء ممبران نے امسال اپنی عید مہاراشٹر کے علاقوں میں موجود سیلاب زدہ افراد کو راحت پہنچانے میں گذاری۔طلبا کی اس ٹیم نے گاؤں تک پہنچ کر لوگو ں تک ریلیف کا کام انجام دیا۔

SIOکی جانب سے یہ ریلیف مہم میں اورنگ آباد،ممبئی، تھانہ، پونہ، ناندیڑ، شولاپور، پربھنی اور لاتور سے طلباء شامل ہیں۔ اس مہم میں ایس آئی او کے طلباء مساجد کے باہر ریلیف کے لئے فنڈ و سامان جمع کر رہے ہیں اور منصوبہ بند طریقہ سے ریلیف کا کام انجام دے رہے ہیں۔ ایس آئی او مہاراشٹر کے ریاستی سیکریٹری عزیر احمد رنگریز نے بتایا کہ ”جب مساجد میں نماز مکمل ہوجاتی ہے تو ہم عوام سے فنڈ جمع کریں گے۔ ہم نے پہلے سے ہی بہت ساری مساجد سے بات کر انہیں درخواست کے خطوط بھیجے ہیں۔ ہماری کوشش اس کے ذریعہ 10لاکھ تک کا فنڈ جمع کرنا ہے“۔

سیلاب زدہ لوگوں کے لئے خصوصی دعاؤں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ عید الاضحی کے موقع سے جانوروں کے چمڑے سے حاصل ہونے والی رقم کو بھی یہاں راحت کے کاموں کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ ان طریقوں سے حاصل شدہ رقم وہاں موجود ٹیم کے پاس پہنچائی جائیگی۔ احمد رنگریز نے کہا کہ باہر سے پہنچنے والے SIOممبران کے علاوہ وہاں پر ہمارے مقامی ممبران بھی ہیں جو راحت کے کاموں میں مصروف ہیں۔باہر سے جو لوگ پہنچے ہیں انہوں نے اپنی عید ان سیلاب زدہ لوگوں کو راحت پہنچانے میں گذاری ہے۔ جو فنڈ جمع ہورہا ہے اس کے ذریعہ کھانہ، پینے کا پانی، دوائیں وغیرہ ان تک پہنچائی جا رہی ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!