Published From Aurangabad & Buldhana

گھاٹی کے رہائشی ڈاکٹرس تیسرے دن بھی کام سے غیر حاضر

اورنگ آباد:۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل (GMCH) اورنگ آباد میں تقریباً 300رہائشی ڈاکٹرس کے احتجاج پر جانے کی وجہ سے صحت کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا ہے۔
گھاٹی دواخانہ میں ایک رہائشی ڈاکٹر ہرشد چوہان کے ساتھ ایک مریض کے رشتہ داروں کی جانب سے بدتمیزی کیے جانے کے بعد تمام ڈاکٹرسجمعرات سے کام بند کر احتجاج پر چلے گئے ہیں۔ احتجاج کررہے ڈاکٹرس کا مطالبہ ہے کہ حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور تمام ڈاکٹرس کو مناسب سیکیوریٹی مہیاء کی جائے۔
GMCHکی انتظامیہ کی جانب سے احتجاج کررہے ڈاکٹرس سے کئی مرتبہ بات کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اس معاملہ کا کوئی حل نہیں نکل پایا ہے۔ اس احتجاج کی وجہ سے تمام طئے شدہ آپریشن کر رد کرنا پڑا ہے روزمرہ کی کاروائیاں بھی متاثر چل رہی ہیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!