Published From Aurangabad & Buldhana

گڑھ چرولی انکاؤنٹر:جب نکسلوادیوں کے لئےموت کے ماتم میں بدل گئی شادی تقریب

گڑھ چرولی کے ٹڈ گاؤں تھانہ علاقے میں آنے والے کاسانسور گاؤں میں سنیچر کو پوری شادی تیاریں چل رہی تھیں۔اس درمیان مہا راشٹر پولیس نے گاؤں کے نزدیک ہی 31 نکسلیوں کو موت کی نیند سلا دیا۔جس سے شادی کا خوشنما ماحول ماتم میں بدل گیا۔مہا راشٹر پولیس سے جڑے ذرائع کے مطابق سنیچر کی شام انہوں نے اس شادی میں موجود ہونے کی اطلاع ملی تھی۔جس کے بعد پولیس نے ان پر نظر بنائے رکھی اور اتوار کی صبح ان کو گھیر لیا۔اینٹی نکسلیوں ۔آپریشن کے آئی جی شرد سیتلر نے بتایا کہ سنیچر کو اطلاع ملنے کے بعد سی۔60 کی دو ٹکڑیوں کو روانہ کر دیا گیا تھا۔نکسلیوں تک پیہنچنے کیلئے دونوں ٹکریوں نے الگ الگ راستہ پکڑا اور انہوں نے اتوار کی صبح چاروں طرف سے گھیر لیا۔نکسلیوں کو سرینڈر کرنے کیلئے دھمکی بھی دی گئی تو نکسلیوں نے فائرنگ شرود کردی تو انکاؤنٹر شروع ہو گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ سی۔60 کمانڈوز کے دو پارٹیوں میں دیوائڈ ہو گئی۔اور اتوار کو اندروتی ندی کے تٹ پر نکسلوادیوں پر حملہ بولا۔انکاؤنٹر کی جگہ پر پائے گئے کھانے کے پیکٹ سے پتتہ چلتا ہے کہ نکسلوادی شائد وہاں کھانا کھانے کیئے رکے تھے تبھی پولیس نے انہیں گھیرلیا۔

بتادیں کہ اندراوتی ندی کے پاس سے پولیس نے پیر کو 15لاشیں بر آمد کی ہیں۔اس بارے میں بتاتے ہوئے گڑھ چرولی کے ایس پی ابھینو دیش مکھ کہتے ہیں کہ آپریشن میںانڈر بیرل گرینیڈ لانچر (یو بی جی ایل) کا استعمال کیا گیا تھا جس کی وجہ سے اتنے نکسلی ہلاک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق اچانک ہوئے حملے اور فرنگیوں کی وجہ سے نکسلوادی ڈر گئے ہوں گے۔ اور یہ ہو سکتا ہے کہ وہاں سے فرار ہونے کیلئے کچھ ندی میں بھی کود گئے ہوں گے۔

ڈی آئی جی اے شنڈے نیوز 18کو بتایا کی اتوار کو یر رات اور بارش کی وجہ سے انہوں نے سرچ آپریشن روک دیا تھا۔پیر کو کئی رائفل اور لاشیں برآمد کی گئیں۔لاشوں کو ندی سے نکالنے کیلئے غوطہ خوروں کی مد لی جا رہی ہے۔

پولیس نے مارے گئے نکسلیوں میں سے گیارہ لوگوں کی پہچان کر لی ہے۔یہ سبھی پیری ملم دلم،اہیرہ دلم اورسی پی آئی مؤایسٹ پلٹون ۔7 سے تعلق رکھتے تھے۔واضح ہوکہ کاسا نسر 15 کلو میٹر راجا رام کھنلا گاؤں میں ایک دوسرے انکاؤنٹر میں پولیس نے چھ نکسلوادیوں کو مار گرایا۔حالانکہ ابھی تک یہ پتہ نہیں پتہ چل پایا ہے کہ یہ نکسلوای پیر کو مارے گئے لوگوں کے گروپ سے ہیں یا نہیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!