Published From Aurangabad & Buldhana

گورنر کے حکومت سازی کیلئے وقت نہ دینے اور صدر راج کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ پہنچی شیو سینا پیچھے ہٹی

نئی دہلی: مہاراشٹر میں حالیہ سیاسی واقعات کے درمیان شیوسینا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں معاملہ کا خاص طور سے ذکر نہیں کیا۔ مہاراشٹر میں حکومت بنانے کے بارے میں فیصلہ کو لے کر کچھ اضافی مہلت نہ دیئے جانے کے گورنر کے فیصلہ کے خلاف شیوسینا کو آج صبح عدالت میں معاملہ پیش کر کے خاص طور سے ذکر کرنا تھا، لیکن ریاست میں صدر راج لگائے جانے کے بعد پارٹی معاملہ کا خاص طور سے ذکر کرنے سے پیچھے ہٹ گئی۔

شیوسینا کے وکیل سنیل فرنانڈیز نے یہاں بتایا کہ کل رات ریاست میں لگائے گئے صدر راج کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ قابل غور ہے کہ شیوسینا نے مہاراشٹر میں حکومت بنانے کے بارے میں فیصلہ کو لے کر کچھ اضافی مہلت نہیں دئیے جانے کے گورنر کے فیصلے کے خلاف کل عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ شیوسینا نے معاملہ کی فوری سماعت کی بھی کورٹ سے درخواست کی تھی۔عرضی میں مہاراشٹر حکومت کے علاوہ کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کو بھی پارٹی بنایا گیا تھا۔

شیوسینا نے مانگ کی تھی کہ اسے این سی پی اور کانگریس سے حمایت کا خط لینے کے لئے تین دن کا وقت دیا جائے۔ درخواست میں الزام لگایا ہے کہ گورنر بھگت سنگھ کوشیاری بھارتیہ جنتا پارٹی کے اشاروں پر کام کر رہے ہیں۔ وہیں، این سی پی نے الزام لگایا ہے کہ اسے حکومت بنانے کے لئے ضروری وقت نہیں دیا گیا۔ گورنر نے جہاں بی جے پی کو حمایت حاصل کرنے کے لئے 48 گھنٹے کا وقت دیا، وہیں شیوسینا کو محض 24 گھنٹے ملے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!