Published From Aurangabad & Buldhana

گرینیڈ سے ہوئے دہشت گردانہ حملہ میں پانچ ارکان اسمبلی سمیت رکن کاؤنسل وکرم کاڑے بال بال بچے

اورنگ آباد:-اورنگ آباد ضلع سے تعلق رکھنے والے اساتذہ حلقہ کے رکن کاؤنسل وکرم کاڑے جموں و کشمیر کے اسٹڈی دورے پر تھے جہاں پر گرینیڈ سے کیے گئے ایک دہشت گردانہ حملہ میں وہ اور دیگر چار ارکان اسمبلی مہاراشٹر بال بال بچ گئے۔
ارکان اسمبلی کا یہ وفد آج اننتننگ ضلع سے کوٹ رہا تھا جب یہ دہشت گردانہ حملہ ہوا۔ یہ واقعہ آج دوپہر 12:30 بجے پیش آیا۔
اس دورہ میں موجود ممبران اسمبلی میں این سی پی کے وکرم کاڑے و دیپک چوہان، شیو سینا کے تکارام کاٹے و کشور پاٹل اور بی جے پی کے سدھیر پاروے موجود تھے۔ یہ وفد جموں و کشمیر کے پنچایت راج کا مطالعہ کرنے گیا تھا۔
حادثہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے ایک رکن اسمبلی نے میڈیا سے کہا کہ جب وہ سفر میں تھے تو اچانک سے گاڑی کے ٹائر پھٹنے کی آواز آئی اور گاڑی بے قابو ہوگئی۔ جب گاڑیوں کے قافلہ کو رک کر دیکھا گیا تو پتہ چلا کہ ایک گاڑی کے دو پہیے پھوٹ چکے ہیں جسکی وجہ گولی لگنا ہے۔ لیکن تھوڑی دیر میں سیکیوریٹی افسر نے بتایا کہ یہ گرینیڈ کا حملہ تھا۔لیکن چونکہ سب اپنی گاڑیوں میں ہی بیٹھے ہوئے تھے اس لئے بچ گئے۔
سری نگر پہنچنے کے بعد ارکان اسمبلی نے ذمہ داران کو حملہ سے متعلق بتایا جس کے بعد انکی حفاظت میں مزید اضافہ کردیا گیا۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!