Published From Aurangabad & Buldhana

گجرات کے ساحل سے وایو طوفان 175 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ٹکرائے گا

بحیرہ عرب میں اٹھے گردابی طوفان نے اور خطرناک شکل اختیار کر لی ہے اور اس سے پہلے کی پیشن گوئی کے مقابلے میں اور زیادہ شدت سے گجرات کے سوراشٹر کے نزدیک کل صبح زمین سے ٹکرانے (لینڈ فول)کا امکان ہے۔ احمدآباد محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جینت سرکار نے آج یواین آئی کو بتایا کہ اب اس نے اور زیادہ خطرناک گردابی طوفان کی شکل لے لی ہے۔ صبح یہ گجرات کے ویراول ساحل سے تقریباً 340کلومیٹر جنوب میں واقع تھا۔ یہ کل صبح پوربندر سے مہوا کے درمیان ویراول کے آس پاس زمین سے ٹکرائے گا۔ اس وقت اس کی رفتار پہلے کے اندازے کے مطابق 110سے 120کلومیٹر فی گھنٹہ کے مقابلے میں اور زیادہ 145سے 155کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کا امکان ہے اور اس کے ساتھ کبھی کبھی ہوا کی رفتار 175کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ جائےگی۔
اس دوران اس کے پیش نظر ساحلی اضلاع پر احتیاط کے وسیع اقدامات کئے گئے ہیں۔11 ساحلی اضلاع کے اسکولوں میں آج اور کل چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ وزیراعلی وجے روپانی نے صرف اسی معاملہ پر آج کابینہ کی میٹنگ بلائی ہے۔ سبھی انچارج وزرا کو ان کے اضلاع میں رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سبھی سرکاری افسروں کی چھٹیاں رد کردی گئی ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں ماہی گیروں کی کشتیاں واپس لوٹائی گئی ہیں جبکہ گھوگھا اور دہیج کے درمیان کھنبھات کے خلیج میں چلنے والی رو رو فیری کو کل سے تین دن کےلئے بند کردیا گیا ہے۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!