Published From Aurangabad & Buldhana

کیکی چیلنج کے بعد آیا ‘ برڈ باکس چیلنج’ جو لے سکتا ہے آپ کی جان، نیٹ فلکس نے جاری کی وارننگ

ویب سیریز کے سین میں ایک امریکی خاتون اپنے بچوں کو پر اسرار طاقت سے بچانے کیلئے آنکھوں پر پٹی باندھتی ہے اور ہر خطرے کو پار کرتی ہے۔

دنیا بھر میں ان دنوں انوکھے کیکی چیلنج کے بعد اب ایک اور چیلینج لیتے پوئے لوگ نظرآرہے ہیں۔ اس چیلنج میں لوگ اپنی آنکھ پر پٹی باندھ کر طرح۔طرح کے اسٹنٹ کر رہے ہیں اور اس کے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔
در اصل نیٹ فلکس کی ایک ٹھرلر سیریز برڈ باکس کے سین سے متاثر ہوکر لوگ ایسا قدم اٹھا رہے ہیں۔ ویب سیریز کے سین میں ایک امریکی خاتون اپنے بچوں کو پر اسرار طاقت سے بچانے کیلئے آنکھوں پر پٹی باندھتی ہے اور ہر خطرے کو پار کرتی ہے۔ اس طاقت کی یی خاصیت ہے کہ جو بھی اسے دیکھتا ہے اس کی موت طے ہوتی ہے۔ جس سے بچنے کیلئے خاتون اپنی آنکھوں پر پٹی باندھ لیتی ہے۔
جس کے بعد اب اصل زندگی میں بھی لوگ اس اسٹنٹ کو اپنا رہے ہیں۔ وہیں اس معاملے میں کئی حادثے پیش آنے کی خبت ملنے کے بعد نیٹ فلکس نے ایک الرٹ جاری کیا ہے کہ بھروسہ نہیں ہو رہا ہے کہ یہ کہنا پڑ رہا ہے لیکن آپ خود کو چوٹ نہ پہنچائیں۔ ہم نہیں جانتے کہ یہ کیسےشروع ہوا لیکن سال 2019 کے آغاز میں ہم یہی درخواست کریں گے کہ کچھ میمز کے کی وجہ سے نئے سال کے اس جشن کو اسپتال میں نہ منائیں۔

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!