Published From Aurangabad & Buldhana

کیلی فورنیا میں طیارہ حادثے کا شکار، تین کی موت

لاس اینجلس: امریکہ کے کیلی فورنیا صوبے میں لاس اینجلس سے تقریبا 106 کلومیٹر مشرق میں ایک ہوائی جہاز گر کر تباہ ہونے سے تین لوگوں کی موت ہو گئی۔

کے ٹی ایل اے نیوز نے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کے ترجمان ایان گریگور کے حوالے سے بتایا کہ جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق شام 03:30 ایک انجن والا طیارہ سیسنا -172 ’معلوم صورت حال میں‘ حادثہ کا شکار ہو گیا۔ حادثے میں طیارے میں سوار تمام تین افراد ہلاک ہوگئے۔

آن لائن پوسٹ کئے گئے ایک ویڈیو کلپ میں زمین پر پڑے خراب ہوائی جہاز اور اس کے ٹوٹے پروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ہوائی جہاز کی روانگی یا لینڈنگ مقامات کے لیے کوئی فوری ہدایت جاری نہیں ہوئی تھی۔ غیر ملکی رپورٹ کے مطابق طیارہ حادثہ کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہیں۔ فیڈرل ایوی ایشن اڈمنسٹریشن اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کو حادثہ کے حوالہ سے مطلع کر دیا گیا ہے۔ ایف اے اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

یو این آئی

You might also like

Subscribe To Our Newsletter

You have Successfully Subscribed!